یو این آئی
سرینگر// پیران پیرحضرت شیخ سیدعبدالقادر جیلانیؒ کا سالانہ عرس جمعہ کو وادی کشمیر میں عقیدت وا حترام کے ساتھ منایا گیا۔ سب سے بڑی تقریب خانیار سرینگر میں منعقد ہوئی جہاں سینکڑوں کی تعداد میں لوگوں نے نماز جمعہ ادا کی اور بعداذاںموئے پاک کے دیدار سے فیضیاب ہوئے۔آستان عالیہ دستگیر صاحب خانیار اور سرائے بالا میں شب خوانی ہوئی جس میں سینکڑوں کی تعداد میں زائرین نے شرکت کی۔ حضرت شیخ سید عبدالقادر جیلانیؒکا سالانہ عرس عقیدت واحترام اور تزک و احتشام کے ساتھ منایا گیا۔
بچوں اور خواتین سمیت بڑی تعداد میں لوگوں نے خانیار میں آستانہ عالیہ پر حاضری دی اور اپنی مرادیں پانے کیلئے دعائیں کیں۔اس موقع پر مذہبی سکالروں اور مبلغین نے حضرت پیران پیر کے طرز حیات اور تعلیمات پر روشنی ڈالی۔خانیار میں عقیدت مندوں کا دن بھر تانتا بندھر رہا اور نماز جمعہ میں کافی تعداد میں نمازیوں نے شرکت کی۔معلوم ہوا کہ رات بھر آستان عالیہ خانیار میں زائرین کی ایک بڑی تعدادشامل رہی جس دوران امن و سلامتی کے لئے خصوصی دعائوں کا بھی اہتمام کیا گیا۔دریں اثناء دستگیر صاحبؒ خانیار میں ہزاروں کی تعداد میں زائرین نے نماز جمعہ باجماعت ادا کی جس کے بعد موئے پاک کے دیدار سے زائرین فیضاب ہوئے۔ انتظامیہ نے خانیار میں زائرین کو ہر ممکن سہولت پہنچانے کی غرض سے تمام انتظامات کئے تھے جن میں بلا خلل،بجلی ،پینے کا صاف پانی،طبی ،ٹرانسپورٹ ،صحت وصفائی کے علاوہ دیگر سہولیات شامل ہیں۔عقیدتمندوں کو خانیار تک لانے اور لیجانے کے لئے اسٹیٹ روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن (ایس آر ٹی سی) نے دیر رات تک ٹرانسپورٹ سہولیت دستیاب کی تھی۔