Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
مضامین

حضرت شیخ داؤد المعرف بَتہ مول ؒ‎ اللہ والے

Mir Ajaz
Last updated: April 24, 2025 11:07 pm
Mir Ajaz
Share
7 Min Read
SHARE

محمداشرف بن سلام

وادی کشمیر کے مشہور معروف روحانی بزرگ حضرت شیخ داؤ د المعروف بتہ مول ؒ کے نام سے مشہور معروف ہیں، نہایت ہی پر ہیز گار اور دیندار شخصیت تھے ،حضرت شیخ داودؒ کی زندگی خدمت ِخلق میں گذری اور تابناک اور قابل عمل زندگی کا نمونہ رہی تھی۔ انہیں جیسےولیوں کی بدولت وادی کشمیر کو ’پیروار‘ کا لقب ملا ہے۔ اہل کشمیر حضرت شیخ داود ؒ کے ساتھ والہانہ عقیدت رکھتے ہوئے اُنہیں احتراماً’’ بتہ مول‘‘ کے نام سے یاد کرتے ہیں۔ حضرت شیخ داودؒ اپنے منفرد اور معتبر مقام کی بدولت باشندگانِ کشمیر کے قلب وجگر کے ساتھ جڑے ہوئے ہیں۔ حضرت شیخ داؤدؒ اپنے معاش کےلئے کھیتی باڈی کرتے تھے اور رشد ہدایت میں مصروف رہتے تھے۔آپ ؒ کے زمانے میں ایک بار سخت قحط سالی ہوئی تھی تو آپؒ ایک بڑے برتن میں کھانا تیار کرواتے اور سبزیاں پکواکرلوگوں کو کھلاتے تھے۔جو کوئی بھی اُن کے لنگر میں آتا ، سیر ہوکر چلا جاتا تھا ۔تب سے حضرت شیخ داؤد ؒ کو’’ بتہ مول‘‘ کے نام سے مشہور معروف ہوئے۔ جب حضرت شیخ داؤد بتہ مول صاحبؒ اِس دنیا سے رخصت ہوئے تو تب سے وہاں کے لوگ عرسِ بتہ مولؒ کے موقعے پر صرف سبزیوں کے پکوان تیار کر کے مہمانوں کو کھلاتے اور خود بھی کھاتے ہیں۔ تقریباً چارسو برس ہوچکے ہیں مگریہ سلسلہ جاری ہےاور حضرت شیخ داؤد بتہ مولؒ کشمیر کے تاریخی بزرگانِ شخصیات میں ایک ناقابل فراموش شخصیت کےنام سے یاد کئے جاتے ہیں ۔
حضرت شیخ داؤدؒ کے متعلق تاریخی کشمیر اعظمٰی، جس کے مورخ خواجہ محمد اعظم دیدہ مری ؒہیں، اُسی کے کچھ اقتباسات کے مطابق ،’’ پل و دیار کے جوار میں ودیارن ونی کا رہنے والا مردِ توانا تھے۔ تنہ سے نمک لا کر فروخت کرتا تھے۔ جب آپ کے دل میں خدا طلبی پیدا ہوئی تو خواجہ یوسف کانجو کی خدمت میںاِرادت کے ساتھ پہنچا۔ خواجہ یوسف ایک پرہیز گار اور تقویٰ شعار انسان تھے اور ہو مزار بلہ کواة میں مدفون ہیں۔ اُن کی وساطت سے وہ الدریشہ بابائے ہجراری کے دِل آگاہ خدمت میں پہنچا۔ یہ بابا ارشاد دستگاہ حضرت ہروی بابا کے خلیفہ تھے۔ یہاں انہوںنے اُن سے تربیت کے حقیقی معنی پائے۔ اگرچہ وہ ناخواندہ اور ظاہری علم سے بے بہرہ تھے تاہم وہ صاحبِ باطن ہو ئے، علم لدنی سے بہرہ ور ہوکے معتبر حالا ت کا مالک ٹھہرے۔ آپ نے صاحب ِ احوال اصحاب اکٹھے کئےاور کرامات کونیہ کے اِظہار کے باعث عوام میں بڑی شہرت حاصل کی ، یوں وہ مرجع خاص و عام ہوا۔ اس کے باوجود وہ حدیث مبارکہ اطلبو الزرق من خبایاسی الارض (زمین کے اندر سے اپنا رزق تلاش کرو) کے مطابق زراعت سے اپنی روزی روٹی کے سامان کرتے رہے۔ راقم حروف نے اپنے مرشد کی زبان سے اور آنجناب حضرت ولایت مرتبت لوزہ بابائے پروانہ ، جو خلیفہ خاص تھے سےسُنا کہ ہمارے پیر کشف و کراما ت میں شیخ حمزہ قدس سرہ سے کمتر نہ تھے، لیکن کسی نے بھی ان کے احوال قلم بند نہ کئے۔‘‘
حضرت شیخ داؤد ؒکے دربا میں ایک آدمی نے ایک جِن کےخلاف شکوہ کیا اور اُن سے مدد چاہی۔ انہوںنے اُس جِن کو اپنی خدمت میں طلب فرمایا اورنرم و گرم نصیحت کی۔ پھر اُس بیمار آدمی سے فرمایا کہ اسی آدمی نے تجھ پر تصرف کر رکھا تھا، اب اسنے چھوڑ دیا ہے۔ وہ بڑی تیزی سے اس کے پیچھے بھاگا تاکہ اسے پکڑ لے۔ جب دروازے پر پہنچا تو اسے کچھ بھی نظر نہ آیا، یہ دونوں واقعات ان کے روضہ کے ایوان میں پیش آئے۔ نہ مالو جیو کے تصرفات اور خوارق عادات کے بارے میں لوگوں کی زبانوں پر بے حد و حساب حکایات ہیں۔حضرت شیخ داود ر بتہ مولؒ کے وصال کے زائد از چار صدیوں بعد آج بھی کشمیر کے اس روحانی بزرگ کی شان و شوکت کا یہ عالم ہے کہ کہ روزانہ عقیدت مندوں اور زائر ین کی ایک بڑی تعداد حاضری دے کر فیض حاصل کرتی ہے اور آداب و تعظیم سے اپنا سر خم کرنے پر مجبور ہورہے ہیں۔ کیونکہ لوگ اس مردِ خدا کے ظاہر و باطن کمالات سے آراستہ تھے اوراسی جذبے سے شیخ داؤد ؒ کے خدمت میں اپنانذرانہ عقیدت پیش کرتے ہیں۔ حضرت شیخ داؤد بتہ مول ؒ کے رحلت فرمانے کے بعد ملا محسن خوشنویس نے اُن کی تاریخ وفات لکھنے کا خیال کیا،اُنہیں حضرتؒ خواب میں نظر آئے اور بولے فلانے تو کس لئے دردِ سری کاشکار ہے میری تاریخ وفات’’ع غ‘‘ ہے، یعنی 1070ھ اور ہر برس 23 شوال کے روز عرس مبارک ہوتا ہے۔ حضرت علمدار کشمیر شیخ العالمؒ کے اشعار پر اختتام کرتا ہوں۔(ترجمہ): نیک لوگوں کی صحبت اختیارکر ے ، اور اُن سے محبت رکھ لے۔ یہ وہی لوگ ہیں جو ہر وقت قبلہ روہوتے ہیں ،یعنی ہرقدم خدائے کعبہ کے حکم کے تحت اُٹھاتے ہیں ۔ نیک لوگوں کی صحبت دِل کو نورانی اور بُروں کی صحبت دِل کو سیاہ بناتی ہے۔ اللہ تعالیٰ نے اپنے اس پاکیزہ بندہ اور راہ حق کے مجاہد ؒ کے فیوض حیات بخش کو تاقیام قیامت جاری رکھیں۔اللہ تعالیٰ ہمیں ان نیک لوگوں کی صحبت میں رکھے اور توحیدو سنت کی پیرروکاربنائے اور ہمارے وادیٔ گلشن کو ہر بَلا سے نجات دے۔آمین
) اوم پورہ بڈگام۔رابطہ۔ 9419500008)

Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
ناشری ٹنل اور رام بن کے درمیان بارشیں ، دیگر علاقوں میں موسم ابرآلود | قومی شاہراہ پر ٹریفک میں خلل کرول میں مٹی کے تودے گرنے سے گاڑیوں کی آمدورفت کچھ وقت کیلئے متاثر
خطہ چناب
! موسمیاتی تبدیلیوں سے معاشیات کا نقصان
کالم
دیہی جموں و کشمیر میں راستے کا حق | آسانی کے قوانین کی زوال پذیر صورت حال معلومات
کالم
گندم کی کاشتکاری۔ہماری اہم ترین ضرورت
کالم

Related

کالممضامین

چھرنبل ۔ نظروں سے اوجھل دلکش سیاحتی مقام سیاحت

July 9, 2025
کالممضامین

جموں وکشمیر میں ریزرویشن بحران | انصاف اور اصلاح میں ہی مستقل حل پوشیدہ در جواب آں غزل

July 9, 2025
کالممضامین

گرمی کی تپش، آبی گذرگاہیںاور ہماری غفلت! | نوجوان وکمسن بچےاپنی جان گنوا رہے ہیں لمحہ فکریہ

July 8, 2025
کالممضامین

خصوصی پوزیشن:ایک آئینی خواب کا دُھندلاسفر! | پکچر ابھی باقی ہے ،تھیٹر کا پردہ گرنے نہ پائے جرسِ ہمالہ

July 8, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?