سرینگر//ضلع ترقیاتی کمشنر سرینگر فاروق احمد لون نے بدھ کو سرینگر میں ایک میٹنگ کے دوران حضرت سلطان العارفین شیخ حمزہ مخدومؒ کے عرس مبارک کے سلسلے میں مختلف محکموں کی طرف سے کئے جارہے انتظامات کاجائزہ لیا۔اس موقعہ پر ترقیاتی کمشنر کو بتایا گیا کہ ایس آرٹی سی محکمہ نے عرس مبارک کے سلسلے میں ٹرانسپورٹ کے خاطر خواہ انتظامات کئے ہیں۔انہوں نے پولیس اور ٹریفک حکام سے کہا کہ وہ زیارت تک جانے والے تمام سڑکوں پر حفاظت کے مناسب اقدامات کریں۔ترقیاتی کمشنر نے ایس ایم سی اور پی ڈی ڈی حکام سے کہا کہ وہ زیارت گاہ کے ارد گرد موجود تمام لائٹوں کو ترجیحی بنیادوں پر ٹھیک کریں۔