نرپرستان فتح کدل میں ذکرو ازکار کی مجالس منعقد ہونگی
سرینگر// وادی کشمیر کے مشہور معردف ولی کامل حضرت شاہ قاسم حقانیؒ کا سالانہ عرس مبارک 28 اور 29 جمادی الاول مطابق 15 اور 16 فروری کومنایا جارہا ہے۔ عرس حقانی کے سلسلے میں خانقاہ حقانیہ نرپرستان فتح کدل پر 15فروری کو بعداز نماز ظہر قران خوانی ہوگی اور 16فروری کو صبح نو بجے سے نماز ظہر تک ختمات المعظمات اور مولود شریف کے ساتھ ساتھ ذکر وازکارکی مجالس منعقد ہوئیں۔تمام محب رسول اللہﷺ اور محبان اولیاء کرام اس بابرکت مجلس میں شرکت کرکے خیردارین حاصل کریں۔