سرینگر// حضرت سید علی مراد بخاری ؒ کا سالانہ عرس 14ماہ رجب بمطابق یکم اپریل کو منایا جارہا ہے ۔اس سلسلے میں ان کے آستان عالیہ واقع سید آباد سویہ ٹینگ(لسجن) میں31مارچ کو نماز مغرب کے بعد ختمات المعظمات اور درود ازکار اورکی مجلس آراستہ ہوگی اور نماز عشاء رات10بجے ادا کی جائے گی جبکہ رات بھر خصوصی مجالس منعقد ہونگی۔مقامی انتظامیہ کمیٹی کے مطابق عرس پر وادی کے مختلف علاقوں سے سینکڑوں عقیدت مندوں کے آنے کی توقع ہے ۔کمیٹی نے ضلع انتظامیہ سرینگر سے اپیل کی ہے کہ عرس کے موقعہ پر علاقے میںبلا خلل بجلی ،پانی کی سپلائی اور صحت و صفائی کو یقینی بنانے کیلئے اقدامات اٹھائے جائیں ۔