سرینگر//وادی کے بلند پائے ولی کامل حضرت شیخ بابا فرید (روپہ ریشی صاحب)ؒ واقعہ اولڈ حبہ کدل پل کے سالانہ عرس کی اختتامی تقریب کل نہایت عقیدت و احترام کیساتھ منائی گئی۔ اس موقعے پر نمازِ جمعہ سے قبل مولانا ریاض احمد ہمدانی نے قرآن اور حدیث کی روشنی میں حضرت اولیائے کرام کی شان بیان کی۔انہوں نے کہا کہ حضرت بابا فرید المعروف روپہ ریشی صاحب ؒ ،جو حضرت محبوب العالم شیخ حمزہ مخدومیؒ کے خلیفہ خاص تھے،کو اللہ نے علمی ، روحانی کمالات ایسے عطا کئے تھے کہ رہتی دنیا تک عقیدت مند عش عش کرتے رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ عالم اسلام کیخلاف اس وقت سازشیں رچائی جارہی ہیں، اس کے خلاف مسلمانانِ عالم کو متحد ہو کر مقابلہ کرنے وقت کی اہم ضروری ہے۔