سرینگر// حضرت خواجہ نقشبند صاحب ؒ کے عرس مبارک کے سلسلے میں ایام متبرکہ آج سے شروع ہورہے ہیں اور اس سلسلے میں آستانِ عالیہ واقع نقشبند صاحبؒ خواجہ بازار میں نمازِ عصر سے نمازِ مغرب تک ختمات المعظمات ، دورد و ازکار کی مجلس آراستہ ہوا کرے گی۔نیشنل کانفرنس کے جنرل سکریٹری علی محمد ساگر (ایڈوکیٹ) نے ضلع انتظامیہ سرینگر سے اپیل کی کہ وہ عرس مبارک حضرت خواجہ نقشبند صاحبؒ کے پیش نظر عقیدت مندوں کیلئے مکمل اور معقول انتظامات دستیاب رکھیں ، جن میں خصوصاًبغیر خلل بجلی، پینے کی پانی ، صحت وصفائی اور زائرین کو لانے اور لیجانے کیلئے معقول ٹرانسپورٹ سہولیات کو یقینی بنایا بھی شامل ہے۔ انہوں نے انتظامیہ سے تاکید کی ،کہ عرس مبارک خصوصاً خوجہ دگر پر آستان عالیہ حضرت خواجہ نقشبندی ؒخوجہ بازار میں تمام مناسب انتظامات دستیاب رکھے ، کیونکہ خوجہ دگر پر ہزاروں فرزندان توحید عقیدت مندان یہاں نماز عصر (خوجہ دگر پر) وادی کے اطراف واکناف سے شمولیت کرتے ہیں اور اِس قدیم اور تاریخی زیارت گاہ کے ساتھ صدیوں سے مسلمانانِ ریاست کو عقیدت رہی ہے۔ساگر نے سردی کے پیش نظر زائرین کیلئے خانقاہِ نقشبندیہ اور مسجد شریف میں گرمی کے انتظام کی بھی اپیل کی۔