سرینگر// وادی کے بلند پایہ ولی کامل اور عظیم المرتبہ اولیاء خواجہ حضرت حبیب اللہ عطارؒ (ڈب تل زینہ کدل ) کا عرس مبارک نہایت عقیدت واحترام کے ساتھ منایا گیا۔ اِس سلسلے میں اُن کے آستان عالیہ پر واقعہ ڈب تل زینہ کدل میں قرآن خوانی، ختمات المعظمات، نعت ومنقبت کی مجالس آراستہ ہوئی۔ بیشمار عقیدت مندوں نے اس درگاہ پر حاضری دی ۔درگاہِ عطاریہ پر مولانا حاجی شوکت حسین کینگ نے مولود خوانی کی پیشوائی کی اور اس عظیم المرتبہ بزرگان دین کی سیرت اور خداد کلام پر تفصیل سے روشنی ڈالی جبکہ تقریب کی صدارت بقعہ عالیہ حضرت مرزا اکمل الدین ؒ، خواجہ حبیب اللہ عطار اور حضرت مید مہدی ؒ کے سجادہ نشین الحاج ڈاکٹر میر سید مقتدر احمد کاملی نے کی۔