سرینگر//وادی کشمیر میں حضرت تاج بی بی (خاتون) ؒ کا عرس مبارک نہایت عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا۔ اس سلسلے میں اُن کے آستانِ عالیہ واقعہ نیو فتح کدل میں قرآن خوانی، خطمات المعظمات، دورد و ازکار کی مجلس آراستہ ہوئیں۔ عقیدتمندوں کی بڑی تعداد نے عرس پر حاضری دی۔ تقریب کی صدارت سجادہ نشین صاحبزادہ مجتبیٰ علوی قادری صاحب نے کی۔ اس موقعے پر حضرت تاج بی بی (خاتون) ؒ کی پاک سیرت ، علمی اور روحانی کمالات پر بھی روشنی ڈالی گئی۔ یاد رہے حضرت تاج بی بی (خاتون)ؒ (حضرت امیر کبیر میر سید علی ہمدانی بانی اسلام کشمیر کے فرزند )حضرت میر سید محمد ہمدانیؒ کی اہلیہ محترمہ تھیں۔ جمعیت ہمدانیہ نے عرس مبارک کو مسلمانان کشمیر کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا کہ تاج بی بی (خاتون)ؒ نے امت مسلمہ کی ماں بہنوں اور بیٹوں کو دین اسلام کی تربیت اور تعلیم سے سرفراز کیا۔