جے کے این ایس
سرینگر//سرینگر کے حضرت بل علاقے میں پیر کے روز ایک خاتون نے خود کوشعلوںکی نذرکرکے اپنی زندگی کا خاتمہ کردیا۔سرکاری ذرائع نے بتایا کہ حضرت بل علاقے میں ایک3 منزلہ عمارت کی پہلی منزل کے ایک کمرے میں ایک خاتون نے خود کو آگ لگا لی۔انہوں نے کہا کہ فائر کال کی اطلاع تقریباً 11بجکر42منٹ پر ملی۔ فائر اینڈ ایمرجنسی محکمہ کے اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر خاتون کو باہر نکالا اور شدید جھلسنے کی حالت میں ہسپتال منتقل کیا۔دریں اثناء خاتون بعد میں ہسپتال میں دم توڑ گئیں جبکہ پولیس نے اس حوالے سے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔