سرینگر //صحت و طبی تعلیم ، مکانات و شہری ترقی اور سماجی بہبود کی وزیر مملکت آسیہ نقاش نے کل حضرت بل حلقے میں ترقیاتی کاموں کیلئے زمین کی نشاندہی کیلئے ملباغ علاقے کا دورہ کیا ۔ محکمہ مال کے کئی افسران اور ایس ڈی ایم سرینگر وزیر موصوفہ کے ہمراہ تھے ۔ مختلف جگہوں کا معائینہ کرتے ہوئے انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت دی کہ وہ سرکاری اور پرائیویٹ زمین کی حد بندی کریں تا کہ ان جگہوں پر ترقیاتی کام ہاتھ میں لئے جا سکیں ۔ انہوں نے ریڈی محلہ اور سٹی کالونی ڈانگر پورہ کا بھی دورہ کیا ۔ اس موقعہ پر انہوں نے افسران کو ان علاقوں میں ترقیاتی کام شروع کرنے کی ہدایت دی ۔ اس دوران کئی عوامی وفود نے وزیر موصوفہ سے مل کر انہیں اپنے مسایل کے بارے میں جانکاری دی ۔ آسیہ نقاش نے متعلقہ حکام کو لوگوں کی مشکلات حل کرنے کی ہدایت دی ۔ وزیر موصوفہ نے عوامی وفود کو یقین دلایا کہ ان کے جائیز مطالبات مرحلہ وار بنیادوں پر پورا کئے جائیں گے ۔