سرینگر//حضرت سید عبدالرحمان بلبل شاہؒ ترکستانی کا عرس آج یعنی اتوار کو آستان عالیہ واقع بلبل لنکرنواکدل میں منایا جارہا ہے۔ اس سلسلہ میں انجمن حمایت الاسلام کے صدر مولانا خورشید احمد قانونگو بعد نماز مغرب ایک سیرتی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے حضرت بلبل صاحبؒ کے گراں قدر اسلامی خدمات پر مفصل روشنی ڈالینگے۔ اس دوران خانقاہ معلی سرینگر میں عرس مبارک حضرت خواجہ معین الدین چشتیؒ کے عرس مبارک کے تناظر میں حسب عادت مجالس کے علاوہ بعد معمولات ایک سیرتی تقریب منعقد ہوئی جس میں انجمن حمایت الاسلام کے صدر مولانا خورشید احمد قانونگو نے آنجنابؒ کے گراں قدر اسلامی خدمات اور دعوت اسلام کے موضوع پر بیان کرتے ہوئے کہا کہ حضرت غریب نواز ؒ کے مشقت شاقہ سے ہی پورا برصغیر مشرف بہ اسلام ہوا جس طرح کشمیر میں حضرت سید عبدالرحمان بلبل شاہؒ اور حضرت شاہ ہمدانؒ کے دعوت تبلیغ سے کشمیر اسلام سے منور ہوا۔ اس سلسلہ میں آج یعنی اتوار کو حضرت سید عبدالرحمان بلبل شاہ کے عرس مبارک کے سلسلہ میں ان کے آستان عالیہ پر بعد مغرب ایک سیرتی تقریب ہوگی جس میں صدر انجمن حضرت بلبل صاحبؒ کے گراں قدر اسلامی خدمات پر روشنی ڈالینگے۔