حضرت بابا داؤد خاکی کا عرس،کوہ ماران پر روح پرور مجلس آراستہ

Kashmir Uzma News Desk
1 Min Read
سرینگر//وادی میں کل بلند پایہ ولی کامل علامہ حضرت بابا داؤد خاکیؒ کا 445واں عرس مبارک نہایت عقیدت واحترام کے ساتھ منایا گیا۔ اِس سلسلے میں سب سے بڑی تقریب اُن کے آستان عالیہ واقع کوہ ماران (زیارت حضرت محبوب العالم شیخ حمزہ مخدومیؒ) پر منعقد ہوئی جہاں صبح سویرے ہی قرآن خوانی، ختمات المعظمات، دورد ازکار اور نعت منقبت کی روح پرور مجلس آراستہ ہوئی۔ مولانا ریاض احمد ہمدانی نے اپنے پیغام میں کہا کہ حضرت علامہ داؤد خاکیؒ جنہیں امام اعظم ثانی کے لقب سے بھی جانا جاتا ہے کو اللہ نے علمی ، روحانی کمالات ایسے عطا کئے تھے کہ رہتی دنیا تک عقیدت مند عش عش کرتے رہیں گے۔دریں اثنا بلند پائے ولی کامل حضرت شیخ ناصر الدین بنگالیؒ (سہروردی) خواجہ یاربل سعدہ کدل کا عرس مبارک بھی کل عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا۔ اُن کے آستانِ عالیہ واقعہ سعدہ کدل میں صبح سویرے ہی قرآن خوانی، درود ازکار اور مولود خوانی کی مجلس آراستہ ہوئی۔ 
 
Share This Article
Leave a Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *