گندو// گندو کے گائوںدھریوڑی میں الحاج غلام رسول اویسی کا عرس منایا گیا جس میںبھاری تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔اس دوران ذکر و اذکار کی مجالس کا بھی اہتمام کیا گیا۔پیر عبداللہ اویسی کی سرپرستی میں منعقد تقریب میںکئی علما نے بھی شرکت کی۔اس موقع پر مقررین نے الحاج غلام رسول اویسی ؒ کے حالات زند گی پر تفصیلی روشنی ڈالتے ہوئے ان کی خدمات کو اجاگر کیا۔آخر پر دعائیہ مجلس کا بھی اہتمام کیا جس دوران پورے عالم میں امن ، سلامتی ،خوشحالی وترقی کے لئے دعا کی۔