سرینگر/پی ڈی پی نے ڈاکٹر حسیب درابو کے مسئلہ کشمیر کے سلسلے میں دیئے گئے پر سخت موقف اختیار ہوئے موصوف کو کابینہ سے باہر کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ پارٹی ذرائع کے مطابق پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی نے ڈاکٹر حسیب درابو کو کابینہ سے ہٹانے کے فیصلے کے بارے میں ریاستی گورنر کو ایک خط کے ذریعے مطلع کیاہے۔ یاد رہے کہ پی ڈی پی لیڈر اور وزیر خزانہ نے گذشتہ روز نئی دلی میں کہا تھا کہ جموںو کشمیر کوئی سیاسی مسئلہ نہیں ہے۔