بانڈی پورہ//حسن کھویہامی میموریل گورنمنٹ ڈگری کالج بانڈی پورہ نے سالانہ روڑ ریس کا اہتمام کیا جو آلوسہ بس سٹاپ سے شرو ع ہوتے ہوئے پتو شاہی بس سٹاپ پر اختتام پذیر ہوئی۔روڑ ریس کو کالج کے پرنسپل پروفیسر ایچ جی مصطفی نے علی الصبح 6بجے جھنڈی دکھا کر روانہ کیا جس میں 50طلباء نے حصہ لیا۔ شرکأ کو ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر بانڈی پورہ ظہور احمد میر نے پتو شاہی میں خیر مقدم کیا۔انہوں نے ریس میں پوزیشن حاصل کرنے والوں میں ٹرافیاں جبکہ شرکأمیں اسناد تقسیم کئے ۔اس موقعہ پر خطاب کرتے ہوئے اے ڈی سی نے طلاب کو دوڑ میں حصہ لینے پر مبارک باد دی اور کالج حکام کو کھیل کود کی سرگرمیاں جاری رکھنے کی تلقین کی ۔اُنہوں نے کالج حکام کو ضلع اِنتظامیہ کی طرف سے مکمل تعاون یقین دہانی کی۔اشتیاق احمد نے پہلی جبکہ راجا جمیل خان نے دوسری پوزیشن حاصل کی۔اسی طرح عابد محی الدین بٹ اور محمد عارف ریشی نے بالترتیب تیسری اور چوتھی پوزیشن حاصل کی۔وائس پرنسپل ، کالج کا عملہ و دیگر افسران اس موقعہ پر موجود تھے۔