ہر خاتون اس کو برداشت کرنے کی ہمت نہیں کر پاتی ،لیکن ٹھہرئیے ! مایوس نہ ہوں حسین نظر آنا آپ کا پیدائشی حق ہے ،اس لئے آپ حسین نظر آئیں۔ اس کے لئے ہم نے آپ کے لئے کچھ گھریلو اور آسان ٹوٹکے یکجا کئے ہیں ۔ان کو استعمال کر کے آپ بھی ان خواتین کی طرح ہی خوبصورت نظر آسکتی ہیں جو باقاعدہ پارلرز کے چکر لگاتی ہیں۔
چہرے سے فالتو بال ختم کرنا :
بیسن کو پانی میں گھول کر چہرے پر لگائیں،جب یہ ہلکا خشک ہو جائے تو اسے ہاتھ کی مدد سے کھرچ کر اتار لیں۔اس سے بال جڑ سے نکل آئیں گے۔پانی میں نمک ڈال کر سوتی کپڑے سے اسے چہرے پر ملیں ،تقریباًایک ہفتے کے باقاعدہ استعمال سے بال ختم ہو جائیں گے۔
گردن کی سیاہی دور کرنا:
گردن کی سیاہی یا داغ دھبے دور کرنے کے لئے شہد، لیموں ،ہلدی،کا پیسٹ بنا کر گردن پر لگائیں ،اس سے سیاہی اور داغ دھبے ہی دور نہیں ہوں گے بلکہ گردن گوری بھی معلوم ہو گی۔
آنکھوں کے حلقے دور کرنے کیلئے:
آنکھوں کے گرد حیاتین (ای)کا تیل لگائیں حلقے ختم ہو جائیں گے۔ایک عددکیلا ،ایک پاؤ پپیتا،ایک پاؤ امرود ،تینوں کی چاٹ بناکر روزانہ استعمال کریں۔لیموں کے عرق میں روغنِ چنبیلی کے چند قطرے ملا کر رات کو سونے وقت آنکھوں پر لگانے سے حلقے دور ہوتے ہیں۔آلو کے ٹکڑے کو کدو کش کرنے کے بعد ململ کے کپڑے میں باندھ کر تقریباپندرہ منٹ آنکھوں پر رکھنے سے بھی سیاہ حلقے ختم ہو جاتے ہیں۔ململ کے کپڑے پر نارنگی کا تازہ رس لگا کر آنکھوں پر رکھنے سے بھی حلقے ختم ہو جاتے ہیں۔
(بقیہ گوشہ خواتین کے اگلے شمارے میں)