سرینگر//وادی اور جموں کے دونوںتجارتی وصنعتی پلیٹ فارموں نے اعلان کیا کہ دونوں خطوں کے چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹرئز نے فیصلہ لیا کہ لوگوں کے جذبات اور نقطہ نظر کا احترام کرتے ہوئے سیاسی نوعیت کے ان معاملات کو اٹھانے سے پرہیز کیا جائے گا،جن سے ریاست کا ماحول خراب ہونے کا اندیشہ ہو۔اس دوران کشمیر چیمبر نے کمشنر سرینگر مونسپل کارپوریشن کے ساتھ میٹنگ کے دورن شہر سرینگر کو خوبصورت بنانے پر تبادلہ خیال کیا۔سرینگر میںکشمیرچیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹرئز ار جموں چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹرئز کی ایک مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران دونوں صدور نے کئی مسائل کو منظر عام پر لاتے ہوئے کہا کہ ان کو مشترکہ طور پر حکومت کے ساتھ اٹھایا جائے گا،تاہم ایسے مسائل کو قطعی طور پر نہیں ابھارا جائے گا،جن سے ریاست کے ماحول میں رخنہ پرنے کا خدشہ ہو۔جموں چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹرئز کے سربراہ راکیشن گپتا اور انکے کشمیری ہم منصب جاوید احمد ٹینگہ نے بتایا کہ سیاسی نوعیت کے ان مسائل کو نہیں اٹھایا جائے گا،جن کی وجہ سے دونوں خطوں کے لوگوں کے جذبات اور احساسات کو تکالیف پہنچتی ہو۔تاہم انہوں نے کہا کہ ان معاملات کو قطعی سر د خانے کی نذر نہیں ہونے دیا جائے گا،جہاں پر دونوں چیمبروں کو یہ محسوس ہو کہ وہاں پر مداخلت ضروری ہے۔ راکیش گپتا نے کہا کہ تشدد کے واقعات کو بڑھا چڑھا کر پیش نہیں کیا جانا چاہے،کیونکہ اس کی وجہ سے براہ راست سیاحت پر منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں۔انہوں نے سرحدی اور مذہبی سیاحت کو فروغ دینے کیلئے اقدمات کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ اگر چہ1995میں سیاحت کو صنعت قرار دیا گیا،تاہم اس شعبے سے وابستہ لوگوں کو صنعتی مراعات فرہم نہیں کئے جا رہے ہیں۔ مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران کشمیر چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹرئز کے صدر جاوید احمد ٹینگہ نے خواتین کو ہراساں کرنے اور پراسرار بال تراشی کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے سرکار سے مطالبہ کیا کہ فوری طور پر ان لوگوں کو بے نقاب کیا جائے،جو خواتین کی بے حرمتی کر رہے ہیں۔دونوں چیمبروں کے صدور نے ماسٹر پلان،ترقیاتی پروجیکٹوں، نیم خود مختار اداروں اور دیگر معاملات کو بھی اجاگر کیا۔اس دوران کشمیر چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹرئز کی ایک میٹنگ سرینگر مونسپل کارپوریشن ڈاکٹر شفقت کے ساتھ چیمبر کے دفتر میں منعقد ہوئی جس کے دوران شہر سرینگر کو خوبصورت بنانے پر زور دیا گیا۔جاوید احمد ٹینگہ کی قیادت میں’’کے سی سی آئی‘‘ ممبران کے علاوہ ریذیڈنسی روڑ،پولو ویو،بنڈ بزنس مین ا،لیمبرٹ لین،ریگل چوک،ہری سنگ ہائی سٹریٹ ور بٹہ مالو ایسو سی ایشن کے نمائندوں نے میٹنگ میں شرکت۔میٹنگ میں شہر سرینگر میں ٹریفک کی منتقلی،پارکنگ،کوڑا کرکٹ کو ٹھکانے لگانے اور فٹ پاتھوں کے علاوہ نکاس آب اور لائٹوں کو نصب کرنے اور دیگر بلدیاتی سہولیات کی حصولیابی اور سرینگر مسپل کارپوریشن کے زیر نگران کاموںکے معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔