جموں//یوتھ کانگرس کے کار کنوں نے آج یہاں مرکز میں این ڈی اے سرکار کی ناکامی کے خلاف ایک جلوس نکالاجس میں سینکڑوں یوتھ کانگرس کے کارکنوں نے شرکت کی۔اہل جلوس ’حساب دو جواب دو‘ کے فلک شگاف نعرے بلند کر رہے تھے۔یہ جلوس جموں کے مختلف علاقوں سے گزرا۔یہ احتجاجی جلوس ڈاکٹراوما شنکر پانڈے انڈین یوتھ کانگرسیکرٹری اور پردیش یوتھ کانگرس صدرپرانوشگوتراکی قیادت میں نکالا گیا۔اس موقعہ پر مقررین نے کہا کہ نریندر مودی سرکار ہر محاذ پر ناکام ہو چکی ہے۔انہوں نے کہا کہ چنہنی نشری ٹنل اور بسوہلی اور کیریاں کے پل یوپی اے دور حکومت میںشروع کئے گئے تھے۔اوما شنکر پانڈے نے اس موقعہ پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہئے کہا کہ ملک کے لوگ ان کے بنک کھاتوں پندرہ لاکھ روپئے جمع ہونے ،پانچ کروڑ لوگوں کو روزگار فراہم کرنیکے وعدوں کا انتظار کر رہے ہیں۔