مظفر آباد//حزب المجاہدین ترجمان سلیم ہاشمی کے مطابق چند مفاد پرست اور استحصالی عناصر ناجائز مفادات حاصل کرنے کیلئے حزب کے لیٹرپیڈ استعمال کرکے سرکاری عہدیداروں اور اداروں کے نام دھمکی آمیز خطوط ارسال کر کے ناقابل معافی جرم کا ارتکاب کرتے ہیں ۔ترجمان کے مطابق ایسے عناصر کو باز رہنے کی تاکید کی جاتی ہے ورنہ وہ اپنے عبرت ناک انجام کے خود ذمہ دار ہونگے۔بیان کے مطابق حزب المجاہدین یہ واضح کرنا چاہتی ہے کہ عسکریت پسندوں کو عوامی یا سرکاری معاملات میں مداخلت کرنے یا اثر انداز ہونے کی قطعاً اجازت نہیں ہے۔ترجمان کے مطابق ایسی حرکتیں سرکاری ایجنسیاں یا مفاد پرست عناصر عسکریت پسندوں کو بدنام کرنے کی نیت سے بروئے کار لاتے ہیں۔ حزب المجاہدین نے ان عناصر کی سر کوبی کے لئے عوام سے بھی تعاون کی اپیل کی ہے۔