حزب کا خراجِ عقیدت

Kashmir Uzma News Desk
1 Min Read
 سرینگر //حزب المجاہدین نے اعلیٰ کمانڈر سبزار احمد بٹ اور اس کے ساتھی کے جاںبحق ہونے پر خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ رواں جدوجہد میں مرحومین نے نمایاں اور کلیدی رول ادا کیا جسے کسی بھی طور فراموش نہیں کیا جاسکتا ۔ حزب کے برہان الدین نے سید صلاح الدین ، نائب سیف اللہ خالد اور آپریشنل کمانڈر محمود غزنوی کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ وہ اعلیٰ کمانڈر سبزار احمد بٹ اور اس کے ساتھی کو  خراج پیش کرتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ سبزار احمد بٹ اور فیضان احمد کی جدائی حزب کیلئے درد ناک ہے تاہم انہوں نے اپنے مقصد کو حاصل کیا ۔ انہوں نے کہا کہ جاںبحق جنگجوئوں نے رواں جدوجہد میں نمایاں اور کلیدی رول ادا کیا جسے کسی بھی طور فراموش نہیں کیا جاسکتا ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ خون کے ایک ایک قطرے سے نئے سبزار وادی میں پیدا ہونگے ۔ 
 
Share This Article
Leave a Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *