سرینگر/فوج نے سوموار کو دعویٰ کیا کہ اُنہوں نے ضلع بانڈی پورہ میں حزب المجاہدین کے ایک کمانڈر کو گرفتار کرلیا ہے۔
فوج کے ایک ترجمان کے مطابق پولیس کی طرف سے اطلاع ملنے کے بعد فوج اور پولیس نے ایک مشترکہ کارروائی کے دوران سرفراز احمد شیر، ساکنہ کوئیل مقام کو ٹنگہ پتھری، بانڈی پورہ سے گرفتار کرلیا۔
سرفراز کو گاڑیوں کی اچانک چیکنگ کے دوران اجس کے نزدیکی علاقے میں گرفتار کیا گیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ سرفراز کی تحویل سے ایک پستول، سیٹلائٹ فون اور دیگرسا ز و سامان بر آمد کیا گیا ہے۔
فوجی ترجمان کے مطابق گرفتار شدہ ''اے'' درجے کا جنگجو تھا جو2014سے سرگرم تھا۔