سرینگر/حریت کانفرنس (گ) کے چیئر مین سید علی گیلانی کو منگل کے روز میڈیکل انسٹی چیوٹ صورہ میں داخل کرایا گیا۔
اس سے قبل بزرگ علیحدگی پسند لیڈر نے اپنے گھر واقع حیدر پورہ، جہاں وہ طویل عرصہ سے خانہ نظر بند ہیں،میں درد کی شکایت کی۔
گیلانی کے گھریلو ذرائع کے مطابق گیلانی کو گذشتہ روز صدر اسپتال لیجایا گیا تھا جہاں اُن کا میڈیکل چیک اپ ہوا، جبکہ آج صبح اُنہیں سکمز میں داخل کرایا گیا۔
گیلانی کے فرزند نعیم گیلانی کے مطابق اُنہیں انفیکشن کا علاج کرانے کیلئے داخل کیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ گیلانی کو کئی روز تک سکمز میں ہی داخل رہنے کی صلاح دی گئی ہے۔