سرینگر/حریت کانفرنس (گ) کے چیئر مین سید علی گیلانی کو بدھ کے روز صورہ میڈیکل انسٹی چیوٹ (سکمز)سے رخصت کیا گیا۔
گیلانی کے فرزند نسیم گیلانی کے مطابق ڈاکٹروں نے بزرگ لیڈر کو سکمز سے مکمل طبی جانچ کے بعد رخصت کیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ ڈاکٹروں نے بزرگ لیڈر کو معمول کی دوایاں تجویز کی ہیں۔
گیلانی کو سوموار کے روز صدر اسپتال میں طبی جانچ کے بعد اگلے روز سکمز میں داخل کیا گیا تھا۔
گیلانی کچھ ہفتوں کو چھوڑ کر2010سے حیدر پورہ میں واقع اپنی رہائش گاہ میں مسلسل خانہ نظر بند ہیں۔