سرینگر/حریت کانفرنس (ع) کے چیئر مین میرواعظ عمر فاروق نے جمعرات کو اپنی سربراہی والی حریت کی میٹنگ میں شرکت کے بعد حریت کانفرنس کے دوسرے دھڑے کے چیئر مین سید علی گیلانی سے ملنے اُن کے گھر واقع حیدر پورہ گئے۔
حریت (ع) ذرئع کے مطابق میرواعظ میٹنگ کے فوراً بعد گیلانی کے ساتھ موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کرنے حیدر پورہ گئے۔
گیلانی اپنی رہائش گاہ پر گذشتہ کئی برس سے خانہ نظر بند ہیں۔
واضح رہے کہ گیلانی، میرواعظ اور لبریشن فرنٹ چیئر مین محمد یاسین ملک علیحدگی پسندوں کا وفاق 'مشترکہ مزاحمتی قیادت' چلارہے ہیں۔