الریاض//مسجدالحرام اور مسجدنبوی میں نمازوں کے لیے پرمٹ کی شرط ختم کر دی گئی۔سعودی حکام کے مطابق نمازوں کی ادائیگی کے لیے کورونا میں مبتلا نہ ہونے کی بنیادی شرط برقرار ہے۔اس کے علاوہ جو فراد وائرس میں مبتلا نہیں ہوئے وہ اور بغیر ویکسین لگائے افراد مسجد الحرام جا سکتے ہیں۔حرمین شریفین میں نماز کی ادائیگی کے لیے ایپلی کیشنز اعتمرنا یا توکلنا پر پیشگی بکنگ کی شرط ختم کر دی گئی ہے، اس سے قبل نمازوں کی ادائیگی کے لیے بکنگ لازمی کرانا ہوتی تھی۔انتظامیہ کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کے شکار افراد یا ان سے ملاقات کرنے والا شخص مسجد الحرام میں جانے سے پرہیز کرے۔ ادھرسعودی عرب کی قومی کمیٹی برائے حج و عمرہ کے نائب سربراہ ہانی بن علی العمیری نے توقع ظاہر کی ہے کہ آئندہ سال عمرہ زائرین کی تعداد 10 ملین تک پہنچ جائے گی۔ نہوں نے کہا ہے کہ حج وعمرہ پرکام کرنے والے تمام ادارے اس ہدف کے حصول کے لیے مشترکہ کوششیں کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا ہے کہ بیرون ملک ایجنٹوں کو تیار کیا گیا ہے جبکہ تمام غیر ملکی ایجنٹوں کو آن لائن سسٹم سے جوڑ دیا گیا ہے۔ گروپوں میں میں آنے والوں کے لیے B2B نظام متعارف کرایا گیا ہے جبکہ انفرادی طور پر آنے والے B2C نظام سے جوڑ دیئے جائیں گے۔