سرینگر//خالد جاوید// وادی میںٹریفک حادثات کے دوران2 افراد ہلاک ہوئے۔ جنوبی کشمیر کے شوپیاں کے حرمین میں اس وقت کہرام مچ گیا جب موٹر سائیکل پر سوار جارہا شہری ٹرک سے ٹکرا گیا۔پولیس کے مطابق موٹر سائکل سوار اور اس کے پیچھے بیٹھا شخص ٹکر سے دور جاکر گھر گئے جبکہ خون میں لت پت ہو گئے اور موقعہ پر ہی دونوں دم توڑ بیٹھے،جس کے بعد انکی نعشوں کو ضلع اسپتال شوپیان پہنچایا گیا۔ہلاک افراد کی شناخت48برس کے محمد امین تیلی اور آکاش احمد بٹ کے بطور ہوئی،پولیس کے مطابق اس حادثے کے دوران ٹرک ڈرائیور جائے واردات سے فرار ہوا تاہم اس کی تلاش کا سلسلہ شروع کیا گیا ہے۔پولیس نے اس سلسلے میں ایک کیس درج کیا گیا ہے۔