نئی دہلی// عالمی کپ فاتح کپتان کپل دیو نے آسٹریلیا اور ہندستان کے کپتانوں اسٹیون اسمتھ اور وراٹ کوہلی کو مشورہ دیا ہے کہ وہ میدان میں جارحیت تو دکھائیں لیکن اپنی حد میں رہیں۔ہندستان اور آسٹریلیا کے درمیان چل رہی چار ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے دوران کمنٹڑی کر رہے کپل نے بنگلور ٹیسٹ میں ڈي آرایس کو لے کر اٹھے تنازعہ پر ہفتہ کو کہاکہ اب سچن تندولکر اور راہل دراوڑ کا وقت نہیں رہا۔میدان پر آپ کو جارحیت دیکھنے کو ملے گی۔دونوں ٹیموں کے کپتان جارحانہ ہیں لیکن دونوں کپتانوں کو اپنی حد پار نہیں کرنی چاہیے ۔ہمیں یہ خیال رکھنا ہوگا کہ کرکٹ خراب نہ ہو۔کپل گریٹر نوئیڈا کے جے پی گریس گولف کورس میں ایڈمرل کپ کارپوریٹ گولف ٹورنامنٹ کے 15 ویں ایڈیشن میں حصہ لے رہے تھے ۔اسی دوران انہوں نے ہندوستان اور آسٹریلیا کے درمیان دلچسپ ہو چکی سیریز اور ڈي آرایس کیس میں اسمتھ کو لے کر اٹھے تنازعہ پر کہاکہ یقینا یہ تنازعہ کرکٹ کیلئے افسوسناک تھا۔ہمیں دنیا کرکٹ کے بارے میں سوچنا چاہیے ۔یہ اچھا رہا کہ دونوں ممالک کے بورڈز نے قابل ستائش قدم اٹھاتے ہوئے اس تنازعہ کو وہیں ختم کر دیا اور اپنے کپتانوں کو سیریز کے باقی دو ٹسٹ میچوں پر توجہ کرنے کے لئے کہا۔بنگلور ٹیسٹ کے دوران آسٹریلوی کپتان اسمتھ نے ایل بی ڈبلیو ہونے کے بعد اپنے ڈریسنگ روم کی طرف دیکھ کر ڈي آرایس لینے کے بارے میں اشارہ کیا تھا جس پر امپائر نائجل لوگ نے [؟][؟]مداخلت کرکے انہیں واپس بھیج دیا تھا۔وراٹ نے میچ کے بعد پریس کانفرنس میں اسمتھ پر پہلے بھی اس طرح کی حرکت کرنے کا الزام لگایا تھا۔اس کے بعد دونوں ممالک کے بورڈز نے اپنی حمایت میں بیان جاری کئے تھے جبکہ بین الاقوامی کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے کہا تھا کہ اسمتھ اور وراٹ کے خلاف الزام لگانے کا کوئی معاملہ نہیں بنتا ہے ۔بی سی سی آئی نے پھر آئی سی سی میں اسمتھ کو لے کر شکایت کی لیکن ہندستانی بورڈ نے اپنی شکایت واپس لے لی اور دونوں بورڈز نے ایک مشترکہ بیان جاری کر اس تنازعہ کو ہی ختم کر دیا۔کپل نے کہاکہ ایسا نہیں ہے کہ جارحیت اب دیکھنے کو مل رہی ہے ۔سوربھ گنگولی کافی جارحانہ کپتان تھے لیکن مہندر سنگھ دھونی اتنے ہی پرسکون تھے ۔