عشرت حسین بٹ
پونچھ// ضلع ترقیاتی کمشنر پونچھ وکاس کنڈل نے بدھ کو پونچھ ضلع میں لائن آف کنٹرول کے ساتھ واقع دیہاتوں کا ایک وسیع دورہ کیا جس میں ترقیاتی منصوبوں کی پیشرفت کا جائزہ لیا گیا جس کا مقصد خطے کے سماجی و اقتصادی منظرنامے کو بڑھانا تھا ۔دورے کے دوران ضلع ترقیاتی کمشنر موصوف نے کئی اہم مقامات کا معائنہ کیا جس میں گاؤں دلان میں آنے والی لفٹ اریگیشن اور واٹر سپلائی اسکیم، دیگوار تڑوان میں پنچایت گھر کی تعمیر کے علاوہ دیگوار تیرو اں گورنمنٹ گرلز ہائیر سیکنڈری اسکول دیگوار مالدیالاں میں کام کاج اور گورنمنٹ ہائی اسکول شامل ہیں ۔انہوں نے جاری ترقیاتی منصوبوں کو تیز کرنے اور ان کی بروقت تکمیل کو یقینی بنانے کے لئے متعلقہ محکمہ جات کے آفسران کو خصوصی ہدایات جاری کیں ۔دیگوار تیڑواں کے قریب ایل او سی کی زیرو لائن پر، ڈی ڈی سی کنڈل نے مقامی باشندوں سے بات چیت کی، جنہوں نے متعدد محکموں کے ضلعی افسران کی موجودگی میں مختلف مطالبات پیش کئے اور مقامی ترقیاتی ضروریات کو پیش کیا۔ انہوں نے ایگزیکٹو افسران کو ان خدشات کو فوری طور پر دور کرنے کی ہدایت کی تعلیمی اداروں کے دورے کے دوران ڈی ڈی سی نے اساتذہ اور طلباء سے ملاقات کی۔ انہوں نے سکولوں میں دوپہر کے کھانے کے معیار کا معائنہ کیا اور حفاظت اور تحفظ کو بڑھانے کے لئے دیگوار تیڑواں میں گورنمنٹ ہائی اسکول کے لئے باؤنڈری وال کی تعمیر کا اعلان کیا۔ دلان میں لفٹ ایریگیشن اسکیم میں، ڈی ڈی سی نے عہدیداروں کو ہدایت دی کہ وہ مقامی باشندوں کو فائدہ پہنچانے کے لئے تنصیب کو بڑھانے کے لئے ایک تجویز تیار کریں۔ انہوں نے سرحدی دیہات کے قریب بنکروں کا بھی معائنہ کیا تاکہ ان کی حالت کا جائزہ لیا جا سکے۔ اس دورے نے شہری مسائل کو حل کرنے، ترقیاتی کاموں کو تیز کرنے، اور مقامی لوگوں کے مجموعی بنیادی ڈھانچے اور معیار زندگی کو بہتر بنانے کے لئے انتظامیہ کے عزم پر زور دیا۔ ڈی ڈی سی کنڈل نے پردھان منتری آواس یوجنا گرامین کے تحت بنائے گئے مکان کی چابی بھی مالکن رسما بی کو سونپی۔ فائدہ اٹھانے والے نے اس اقدام کیلئے حکومت کا شکریہ ادا کیا۔