سمت بھارگو
راجوری//پونچھ ضلع کے کچھ علاقوں میں لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کے قریب جنگلاتی آگ کا سلسلہ اتوار کو بھی جاری رہا۔یہ آگ ہفتہ کے روز ایل او سی کے ساتھ جھاڑیوں میں بھڑک اٹھی تھی، جو اتوار کو بھی کئی علاقوں میں پھیلتی رہی۔ شعلے بلند ہونے کے ساتھ ساتھ گھنا دھواں بھی دور دور تک پھیل رہا ہے، جس سے علاقے کے ماحول پر منفی اثرات مرتب ہو رہے ہیں تاہم، اب تک کسی اینٹی پرسنل بارودی سرنگ کے دھماکے کی اطلاع نہیں ملی ہے۔ متعلقہ حکام صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہیں اور آگ پر قابو پانے کی کوششیں جاری ہیں۔