راجوری //راجوری اور پونچھ میں حد متارکہ پر دو مختلف واقعات میں سیکورٹی فورسز کے دو اہلکار زخمی ہوگئے ۔نوشہرہ میں تعینات فوج کے ایک اہلکار کو جسم کے نچلے حصے میں بندوق کی گولی لگی جس کی وجہ سے وہ زخمی ہوگیا، اسے فوری طور پر ہسپتال منتقل کیاگیاہے جہاں وہ زیر علاج ہے ۔ ذرائع نے بتایاکہ یہ گولی حادثاتی طور پر لگی ہوگی تاہم فوج نے ابھی تک اس بارے میںکوئی تفصیل نہیں دی ۔ اسی طرح سے مینڈھر حد متارکہ پر دھماکہ خیز مواد پھٹ جانے سے ایک فوجی اہلکار زخمی ہواہے ۔ذرائع نے بتایاکہ فوجی اہلکار ایک مائن بلاسٹ کی زد میں آگیا جسے فوری طور پر ہسپتال منتقل کیاگیا جہاں اس کاعلاج چل رہاہے ۔