سری نگر//ریاستی کانگریس نے حد متارکہ آتشی گولہ باری کے نتیجے میں قیمتی جانوں کے زیاں پر سخت غم و غصے کا اظہار کرتے ہو ئے کہا کہ لائن آف کنٹرول پر گولہ باری کا نہ تھمنے والا سلسلہ نریندر موردی سرکار کی غلط خارجہ پالسی کا نتیجہ ہے ۔ ریاستی کانگریس کے صدر غلام احمد میر نے لائن آف کنٹرول پر آر پار شدے گو لہ باری کے نتیجے میں قیمتی جانوں کے زیاں پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہو ئے کہا کہ گولہ باری کی وجہ سے ان علاقوں میں رہائش پزیر لوگ بے ہو گئے ہیں ۔انہوں نے مر کزی سر کار کو تنقید کا نشانہ بناتے ہو ئے کہا کہ مرکزی سر کار کی غلط خارجہ پالسیوں کا ہی نتیجہ ہے کہ حد متارکہ پر گولہ باری کا نہ تھمنے والا سلسلہ جاری ہے ۔انہوں نے مر کزی سر کار کو آڈے ہا تھوں لیتے ہو ئے کہا کہ وہ ان علاقوں میں رہائش پزیر لوگوں کو سلامتی اور تحفظ دینے میں پوری طرح ناکا م ہو ئی ہے ۔انہوں نے کہا کہ حد متارکہ پر گولہ باری کا نہ تھمنے والا سلسلہ اس بات کا ثبوت ہے کہ نریندر مودی سر کار کی جانب سے کئے جانے والے دعوے کہ ریاست میں حالات پٹری پر آرہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ مر کز کے پاس سر حدی علاقوں میں رہائش پزیر لوگوں کی سلامتی اور حفاظت کے لئے کو ئی ٹھو سپالسی مو جود نہیں ہے اور ان علاقوں کے لوگوں کو جانی و مالی نقصان اٹھانے کے ساتھ ساتھ اپنے گھر بار چھوڈنے پر مجبور ہیں۔انہوں نے کہا کہ کب تک لوگ مر کزی سر کار کی غلط پالسیوں کا خمیازہ بھگتے رہیں گے ۔انہوں نے مر کزی سر کار پر زور دے کر کہا کہ ان علاقوں میں رہائش پزیر لوگوں کو معا وضہ فراہم کر نے کے ساتھ سات انکی حفا ظت اور سلامتی کو یقینی بنایا جائے ۔انہوں نے کہا گولہ باری کی زد میں آنے والے لوگوں کو فوری طور پر محفو ظ مقامات پر منتقل کیا جائے ان کے تام جام کا بھی انتطام کیا جائے تاکہ وہ مصڈیبت کی اس گھڑی میں راحت کی سا نس لے سکے ۔غلام احمد میں نے میر نے قیمتی جانوں کے زیاں اور زخمی افراد کے لوا حقین کے ساتھ ہمدر دئی کا اظہار کرتے ہو ئے کہا کہ مر کزی سرکار ٹھوس اقدامات اٹھا کر لوگوں کی سلامتی کو یقینی بنائیں۔