مینڈھر//بالاکوٹ حد متا ر کہ پر فو ج نے ایک سمگلر کو گرفتار کرتے ہوئے اس کے قبضہ سے دو کلو ہیروئن ( برائون شوگر ) برامد کی ہے جس کی عالمی مارکیٹ میں قیمت دو کر وڑ روپے بتائی جارہی ہے ۔29اور30مئی کی درمیانی رات کو سمگلر محمد قاسم ولد محمد مشتاق سکنہ دھا رگلو ن عمر 23سال کو سر حد پر تعینات فو جی جو انو ں نے اس وقت گر فتا ر کیا جب وہ پا کستا ن سے ہیروئن( برائون شوگر ) لا رہا تھا۔فوجی ذرائع کے مطابق محمد قاسم سر حدی علا قہ میں بھیڑ بکر یا ں چرانے کے بہانے کنٹرول لائن تک گیا اور وہا ںسے ہیروئن سمگلر کر کے لایا جو کہ پاکستان کے قبضے والے کشمیر سے سپلائی کی گئی مگر اس سے پہلے کہ وہ ہیروئن لے کر اپنی منزل تک پہنچ پا تا، فوج کے مستعد اہلکاروں نے اسے گرفتار کرلیا۔اسے بعد میںمینڈھرپولیس کے حوالے کیاگیاہے جہا ںاس کے خلاف معاملہ زیر نمبر 99زیر دفعات 8/21-22این ڈی پی ایس ایکٹ درج کرکے مزید تحقیقات شروع کردی ہے ۔ذرائع کاکہناہے کہ اس معاملے کو دہشت گردی کیلئے رقومات کے طور پر بھی دیکھاجارہاہے ۔