مینڈھر /راجوری //راجوری اور پونچھ میں حد متارکہ پر خوف نماسکوت ہے اور گذشتہ دنوں زخمی ہوا اہلکارکل ہسپتال میں دم توڑ بیٹھا۔ اس دوران چکاں داباغ کے راستے 36مالبردار ٹرک آر پارہوئے ۔سرکاری ذرائع نے بتایاکہ اگرچہ حد متارکہ پر فائرنگ اورگولہ باری کاکوئی تازہ واقعہ پیش نہیں آیا تاہم20 جنوری کو زخمی ہونے والا ایک اہلکار زخموںکی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔ یہ اہلکار مینڈھر علاقے میں زخمی ہواتھا جسے آرمی ہسپتال راجوری میں زیر علاج رکھاگیاتھا۔اس کی شناخت نائیک جگدیش کے طور پر ہوئی ہے جس کی عمر 34تھی اور وہ اپنے پسماندگان میں اہلیہ اور دو بچوںکو چھوڑ گیاہے ۔دریں اثناء چکاں داباغ کراسنگ پوائنٹ سے پینتیس مالبردار ٹرک آر پارہوئے جن میں مختلف قسم کاسامان لداہواتھا۔کسٹوڈین کراس ایل او سی ٹریڈ تنویر احمد کے مطابق تیس ٹرکوں کو پونچھ سے پاکستانی زیر انتظام کشمیر بھیجاگیاجبکہ پانچ ٹرک جن میں سنگترے و دیگر سامان تھا، پاکستانی زیر انتظام کشمیر سے پونچھ پہنچے ہیں ۔واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے کشیدگی کی وجہ سے آر پار تجارت متاثر رہی جبکہ بس سروس بھی نہیں چل سکی جسے سوموار کو بحال کیاگیا۔