مینڈھر//مینڈھر منکوٹ کے بلنوئی سیکٹر میں شہری گولی لگنے سے زخمی ہوگیا۔ ایک 18سالہ نوجوان محمد یاسر ولد محمد شفیق ساکن بلنوئی گھاس کاٹ رہا تھا کہ اچانک ایک گولی اس کی ٹانگ میں آ کر لگی جس سے وہ شدید زخمی ہوگیا ۔زخمی نوجوان کو گھر والوں نے فوری طور پرنزدیکی آرمی یونٹ میں منتقل کیا جہاں اسے ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد سب ضلع اسپتال مینڈھر منتقل کیاگیا جہاں وہ زیر علاج ہے ۔ گولی لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہو پائی تاہم یہ نوجوان گھاس اپنی زمین میں تار بندی کے4سو گز دور کاٹ رہا تھا جس کے ساتھ دیگر کئی لوگ بھی تھے ۔اس واقعہ پر مقامی لوگوں نے شکوک و شہبات کا اظہار کیاہے ۔نوجوان کے دادا کا کہنا ہے کہ گو لی سر حد پار سے نہیں آئی ۔ ایس ڈی ایم مینڈھر کا کہنا تھا کہ گولی لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہو پائی لیکن اس کی تحقیقات کی جائے گی۔