حسین محتشم
پونچھ//ضلع پونچھ میں سرحد کے ساتھ واقع پنچایت کھڑی کرمارہ کے مکینوںنے موجودہ حالات کے دوران بنکروں کو ممکنہ ہنگامی صورتحال کے لئے تیار کرنا شروع کر دیا ہے ۔سرحدی گائوں کے لوگ ان بینکروں صفائی ستھرائی کر رہے ہیں۔کشمیر عظمیٰ سے بات کرتے ہوئے مقامی لوگوں نے فوج کی مکمل حمایت اور کسی بھی چیلنج کا سامنا کرنے کے لئے اپنے تعاون کا اظہار۔کھڑی کرماڑہ کے بزرگ شخص چوہدری فضل نے کہا کہ ہم انتظامیہ کا شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے علاقے میں عوامی اور انفرادی بینکر تعمیر کر کے لوگوں کو سہولت فراہم کی ہے۔ انہوں نے ضلعی انتظامیہ سے علاقے میں اضافی بنکروں کی فراہمی کی بھی اپیل کی۔انہوں نے کہا خطے کی موجودہ صورتحال کے درمیان،انہوں نے اس بات کو یقینی بنا ہے کہ ان کے بنکر صاف ستھرے اور قابل استعمال رہیں، تاکہ ضرورت کے وقت اپنے اور اپنے اہل خانہ کو لیکر ان محفوظ پناہ گاہوں میں پناہ لے سکیں۔انہوں نے ہندوستانی افواج کے لئے اپنی غیر متزلزل حمایت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ وہ کسی بھی صورت حال میں اپنی فوجوں کے شانہ بشانہ کھڑے رہیں گے۔انہوں نے ضلعی انتظامیہ سے علاقہ میں مزید بنکروں تعمیر کرنیکا مطالبہ کیا۔انہوں نے کہابنکروں میں اضافہ سیکورٹی کا زیادہ احساس فراہم کرے گا اور کسی بھی ناخوشگوار واقعے کی صورت میں بڑی آبادی کو پناہ فراہم ہوگی۔