مینڈھر//مینڈھر کے سرحدی علا قہ بلنوئی میں فو جی جو ان کو اپنے ہی مورچہ میںدوران ڈیوٹی مردہ پایاگیا۔ اس کے جسم پر گولی لگی تھی ۔سر حد ی علا قہ بلنو ئی میں ڈیو ٹی پرتعینات فوجی اہلکار گزشتہ رات مردہ پایاگیاجس کی پہچان منمو ہن بد گا می کے طور پر ہو ئی ہے جو اترا کھنڈ کا رہنے والا تھا۔فو جی اہلکار کی موت کا مقامی یونٹ نے پاکستانی فوج پر الزام عائد کرتے ہوئے کہاکہ اسے سنائپر سے گولی ماری گئی ہے ۔تاہم بعد میں فوج کے جموں میں مقیم دفاعی ترجمان نے بتایاکہ فوجی کی موت حادثاتی طور پر گولی لگنے سے ہوئی ہے ۔