Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
تازہ ترینکشمیر

حدبندی کمیشن کی مسودہ رپورٹ قواعد و ضوابط کے خلاف:علی محمد ساگر

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: February 8, 2022 5:28 pm
Kashmir Uzma News Desk
Share
4 Min Read
SHARE
سری نگر// حد بندی کمیشن کی مسودہ رپورٹ کو سمجھ سے بالاتر اور عجیب و غریب قرار دیتے ہوئے نیشنل کانفرنس کے جنرل سکریٹری علی محمد ساگر نے کہا ہے کہ نیشنل کانفرنس جموں و کشمیر کے لوگوں کو تقسیم کرنے کی کسی بھی کوشش کی اجازت نہیں دے گی۔
 
شیر کشمیر بھون جموں میں یک روزہ اجلاس کے دوران صوبائی عہدیداروں، ضلعی صدور اور جموں ڈویژن کے حلقہ انچارجوں سے خطاب کرتے ہوئے جنرل سکریٹری نے اس رپورٹ کو عوامی نمائندگی کے عالمی طور پر قبول شدہ اور آئینی طور پر قائم کردہ اصولوں کا مذاق اُڑانے مترادف قرار دیا۔
 
انہوں نے یک کے بعد دیگرے ظالمانہ اقدامات کے ذریعے جموں و کشمیر کے لوگوں کو بے اختیار کرنے کی بار بار کو شش پر زبردست تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سب سے پہلے ریاست کو تقسیم کیا گیا اور اس کی حیثیت کو یونین ٹیریٹری کے طور پر کم کیا گیا اور اس فیصلوں کی جوازیت عدالت عظمیٰ زیر سماعت ہونے کے باوجود بھی مرکزی
حکومت نے اپنے جموں وکشمیرمیں اپنی غیر آئینی اور غیر قانونی سرگرمیاں جاری رکھیں ہیں۔
 
ساگر نے کہا کہ نیشنل کانفرنس اس رپورٹ کے مسودہ پر ایک تفصیلی ردعمل تیار کر رہی ہے جو واضح طور پر آئینی اخلاقیات، آئینی وقار اور آئینی اقدار کے خلاف ہے۔
 
انہوں نے پارٹی کے تمام لیڈران ، عہدیداران اور کارکنان پر دیا کہ وہ جموں و کشمیر کو درپیش چیلنجوں کا متحد ہو کر مقابلہ کریں۔ساگر نے یاد دہانی کرائی کہ کس طرح نیشنل کانفرنس نے ذات پات، نسل، مذہب اور علاقوں سے قطع نظر جموں و کشمیر کے لوگوں کی طاقت سے کئی دہائیوں تک چیلنجوں کا سامنا کیا۔
 
این سی کے صوبائی صدر جموں رتن لال گپتا نے بھی حد بندی کمیشن کی مسودہ رپورٹ کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ مشق کے دوران اصولوں کی خلاف ورزی کی گئی ہے۔
 
انہوں نے کہا کہ ایسا لگتا ہے کہ کمیشن نے رپورٹ کا مسودہ پیش کرتے وقت جغرافیائی نکتہ نظر اور آبادی کو مدنظر نہیں رکھا ہے ،اس کے علاوہ انتظامی اکائیوں کے تصور کو بھی نظر انداز کیا گیا ہے اور حلقہ بندیاں اس طرح کی گئی ہیں کہ لوگوں میں کنفیوژن پھیلے۔
 
انہوں نے کہا کہ موجودہ حلقوں کے کچھ حصوں کو دوسرے حلقوں سے الگ کر کے منسلک کر دیا گیا ہے، اس طرح یہ مختلف انتظامی اکائیوں کے تحت آتے ہیں۔
 
گپتا نے جموں و کشمیر کے سیاسی نقشے سے کئی اسمبلی حلقوں کا صفایا کرنے پر بھی حیرت کا اظہار کیا۔
 
انہوں نے کہا کہ دونوں صوبوں کے اسمبلی حلقوں کو ایک ہی لوک سبھا حلقہ میں ضم کرنے کے ساتھ بھی ایسا ہی ہوا ہے جو کہ عقل اور منطق کے بغیر ہے۔دونوں رہنماﺅں نے نیشنل کانفرنس کیڈر کو انصاف کے حصول کے اپنے عزم پر ثابت قدم رہنے کی ہدایت کی۔
 
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

جموں کوٹ تا کوٹلی کالابن سڑک خستہ حال | نصف درجن پنچایتیں مشکلات کا شکار | نالیوں کی عدم دستیابی سے لوگوں کی زرعی زمینیں تباہ محکمہ پر مقامی عوام کا اظہارِ برہمی
پیر پنچال
کشتواڑ میںندی نالوں کے قریب جانے پرپابندی عاید | مغل میدان میں پولیس لاٹھی چارج میں کئی افراد زخمی
خطہ چناب
منوج سنہا کی سرحدی گائوں چنگیہ ارنیا میں داتی ماں دیوا ستھان پر حاضری | سرحدی علاقےدفاع کی پہلی لائن مرکزی حکومت سرحدی علاقوں کی جامع ترقی کے لئے پُرعزم :لیفٹیننٹ گورنر
جموں
شدید گرمی کی لہر | یورپ میںخطرے کی گھنٹی
بین الاقوامی

Related

کشمیر

چھاتروکشتواڑ میں مسلح تصادم طرفین میں گولیوں کا تبادلہ ، علاقہ کڑے محاصرے میں

July 2, 2025
کشمیر

کالجوں کی گرمائی تعطیلات میں توسیع

July 2, 2025
کشمیر

درجہ حرارت میں ہلکی کمی سے لوگوں کو راحت ۔5سے10جولائی تک ہلکی یا درمیانی بارشیں متوقع

July 2, 2025
کشمیر

تعطیلات میں توسیع کا کوئی منصوبہ نہیں بچوں کو اپنا نصاب مکمل کرنے کی ضرورت:وزیر تعلیم

July 2, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?