جموں//حد بندی کمیشن نے جموں میں چھ اور کشمیر صوبے میں مزید سات اسمبلی سیٹوں کے قیام کی تجویز تیار کرنے کے ایک دن بعد، پیپلز الائنس فار گپکر ڈیکلریشن (پی اے جی ڈی) کی ایک اہم میٹنگ جموں میں منعقد ہوئی۔
سابق وزیر اعلیٰ اور پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) کی صدر محبوبہ مفتی، ڈاکٹر فاروق عبداللہ اور پی اے جی ڈی کے کچھ دیگر رہنما مبینہ طور پر اس میٹنگ کا حصہ ہیں۔
میٹنگ ایک اہم وقت پر شروع ہوئی ہے جب حد بندی کمیشن نے اپنی ڈرافٹ رپورٹ پیش کی جس پر وادی کی تمام سیاسی جماعتوں کی جانب سے شدید ردعمل سامنے آیا۔