حج2017: عازمین کا آخری قافلہ روانہ،اندرابی نے رخصت کیا

Kashmir Uzma News Desk
3 Min Read
 سرینگر//وزیر مملکت برائے حج و اوقاف ، صحت عامہ، آبپاشی و فلڈ کنٹرول ، بجلی ، صنعت و حرفت سید فاروق احمداندرابی نے جمعرات کوحج ہاﺅس بمنہ سے عازمین کے آخری قافلے کو رخصت کیا۔ ریاستی حج کمیٹی نے وزیر کو عازمین کے لئے سعودی عربیہ میں فراہم کی جارہی سہولیات کے بارے میں مطلع کیا۔انہیں بتایا گیا کہ امسال ریاست جموں وکشمیر کے 8103عازمین فریضہ حج ادا کررہے ہیں جن میں 4579مرد اور 3579خواتین شامل ہیںجو ائیر انڈیا کی20 پروازوں میں سرینگر کے بین الاقوامی ہوائی اڈے سے سفر محمود کے لئے روانہ ہوئے ہیں۔اس موقعہ پر میڈیا افراد کے ساتھ تبادلہ خیال کرتے ہوئے وزیر نے سول ، پولیس اور اوقاف انتظامیہ کو عازمین کے لئے بہتر انتظامات کرنے کے لئے سراہا۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ اور ریاستی حج کمیٹی کی کوششوں سے جموں وکشمیر ریاست کے لئے گزشتہ سال کے مقابلے کے کوٹا میں 1500 عازمین کا اضافہ ہوا۔ وزیر نے کہا کہ عازمین کے لئے امسال بہترین سہولیات فراہم کی گئیںاور عازمین کو حج ہاوس سے سرینگر بین الاقوامی ہوائی اڈے تک لے جانے کےلئے ہائی ٹیک بسیں استعمال میں لائی گئیں جو تمام جدید سہولیات بشمول اے سی و پی اے ایس سے لیس تھیں۔ انہوں نے کہا کہ اس سال عازمین کے لئے مخصوص شناختی کارڈ اور ہیلپ لائن نمبرات جاری کئے گئے تھے ۔ اس کے علاوہ سعودی عربیہ میں حاجیوں کی شناخت کو آسان بنانے کےلئے جیکٹ بھی فراہم کئے گئے ۔عازمین کو سم کارڈ جاری کرنے کے سوال کا جواب دیتے ہوئے و زیر نے کہاکہ عازمین کے حق میں قبل از وقت سم کارڈ جاری کئے گئے تھے تاہم چند عازمین مطلوبہ دستاویز پیش نہ کرسکیں جس کی بنا پر ان کے سم کارڈ چالو نہ ہوسکے۔ ایک اور سوال کا جواب دیتے ہوئے وزیر نے کہا کہ 19778بھارتی عازمین کو گرین سے عزیزیہ تک اقامتی سہولیات فراہم کی گئیں جن میں سے 900عازمین جموں وکشمیر ریاست کے ہیں۔ اس موقعہ پر وزیر عازمین سے فرداً فرداًملے اور انہیں ریاست میں قیام امن اور یہاں کے عوام کی خوشحالی کے لئے دعا کرنے کی اِستدعا کی ۔ 
Share This Article
Leave a Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *