حج 2023 ۔ 7جون سے پروازوں کا سلسلہ شروع ہوگا

 یو این آئی

سرینگر//سال رواں کے فریضہ حج کی ادائیگی کیلئے سرینگر بین الاقوامی ہوائی اڈے سے 7 جون سے حج پروازوں کا سلسلہ شروع ہوگا جو 22 جون کو اختتام پذیر ہوگا۔حج ایگزیکٹیو افسر عبدالسلام میر نے بدھ کے روز میڈیا کو بتایا کہ 7 جون کو ہوائی اڈے سے 2 حج پروازیں اٹھیں گی۔ان کا کہنا تھا کہ پہلی پرواز 3 بجے جبکہ دوسری پرواز 7 بجے شام روانہ ہوگی۔موصوف نے کہا کہ 3 بجے کی پرواز کے عازمین حج کو صبح دس بجے حج ہائوس پہنچنا ہے جبکہ 7 بجے کی پرواز والے عازمین کو 2 بجے دن حج ہائوس پہنچنا ہوگا۔

 

 

انہوں نے کہا کہ امسال بھی عازمین کے لئے تمام تر تیاریوں کو حتمی شکل دی گئی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ عازمین کو افواہوں پر کان نہیں دھرنا چاہئے۔حج افسر نے کہا کہ جو بھی ٹونٹفکیشن ہماری طرف سے جاری ہوگی اس کو الیکٹرانک اور پرنٹ میڈیا کے ذریعے مشتہر کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ عازمین کو چاہئے کہ وہ معلومات کے لئے ہماری ویب سائٹ مسلسل دیکھا کریں۔