Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
صفحہ اول

حج :2023قرعہ اندازی مکمل  | ریکارڈ 12ہزار منتخب پہلی پرواز 21مئی کو روانہ ہوگی،عازمین کو 7اپریل سے پہلی پیشگی ادائیگی کی ہدایت

Towseef
Last updated: April 2, 2023 5:03 am
Towseef
Share
4 Min Read
File Image
SHARE

Pاشفاق سعید
سرینگر// حج- 2023 کی قرعہ اندازی گذشتہ شب ہی سسٹم میں تکنیکی خرابی دور کرنے کے بعد مکمل کی گئی اور جموں کشمیر میں اب تک کی ریکارڈ تعداد سفر محمود کیلئے منتخب کی گئی ہے۔حج ایگزیکٹو آفیسر عبدالسلام میر نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ تکنیکی خرابی کو رات کے دوران ہی دور کیا گیا جس کے دوران جموں کشمیر سے ریکارڈ 11,459 عازمین حج کو منتخب کیا گیا ہے۔انہوں نے کہا امسال صرف 2758 خواہشمند افراد ویٹنگ لسٹ میں ہیں ، اور یہ ابتک کی سب سے کم تعداد ہے۔انہوں نے کہا کہ ویٹنگ لسٹ میں موجود خواہشمند افراد کے بارے میں بھی حج کمیٹی کی جانب سے کوشش کی جائیگی اور انہیں امید ہے کہ مرکزی سرکار کوٹا میں مزید اضافہ کریگی۔انہوں نے کہا کہ منتخب ہونے والے عازمین حج میں 1452 عازمین بھی شامل ہیں جن کی عمر 70برس سے زیادہ اور بغیر محرم خواتین ہیں۔انہوں نے کہا کہ امسال سعدودی عرب نے بچوں کے سفر محمود پر جانے پر پابندی عائد کی ہے لہٰذا جموں کشمیر سے کوئی بھی بچہ منتخب نہیں کیا گیا ہے۔انکا کہنا تھا کہ منتخب ہونے والے عازمین میں6394مرد اور5065 خواتین شامل ہیں۔یہ پوچھے جانے پر کہ عازمین کی پہلی فلائٹ کب ہوگی تو انہوں نے کہا کہ سرینگر سے پہلی فلائٹ 21مئی کو روانہ ہوگی۔انہوں نے مزید کہا کہ 20روز تک عازمین کو براہ راست جدہ لیجایا جائیگا اور امید ہے کہ ہر دن دو سے زیادہ پروازیں روانہ کی جائیگی۔ میر نے کہا کہ عازمین حج کو قربانی سمیت کل 4 لاکھ 44ہزار کی رقم ادا کرنا ہوگی اور امید ہے کہ مرکزی سرکار کی جانب سے اس میں کچھ کمی کی جاسکتی ہے لیکن ابھی اس ضمن میں کچھ کہنا قبل از وقت ہوگا۔انہوں نے کہا کہ اس سال حج 2023 کے لیے کل 14271 درخواستیں موصول ہوئی ہیںاور”پہلی بار بغیر محرم کے خواتین کو حج پر جانے کی اجازت دی گئی ہے اور بغیر محرم 132 خواتین درخواست گزاروں کا انتخاب کیا گیا ہے‘‘۔ میر نے مزید کہا کہ 70 سال سے زیادہ عمر کے 1320 افراد کو بھی محفوظ زمرہ کے تحت منتخب کیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ جمعہ کی سہ پہر 3بجے ملک بھر میں عازمین حج کی قرعہ اندازی کا آغاز کیا گیا تھا لیکن دو گھنٹے کے بعد تقریباً 5بجے سسٹم میں تکنیکی خرابی پیدا ہوئی جس سے جموں کشمیر سمیت 10ریاستوں میں قرعہ اندازی نہیں ہوسکی۔انہوں نے مزید کہا کہ بانڈی پورہ،ریاسی، رام بن، کھٹوعہ، ادہمپوراورکشتواڑ اضلاع کے وہ سبھی عازمین منتخب ہوئے ہیں جنہوں نے درخواستیں دی تھیں۔
نو ٹیفکیشن
جموں و کشمیر حج کمیٹی نے ہفتہ کے روز منتخب عازمین حج سے کہا کہ وہ 7 اپریل 2023 تک 81,800 روپے ایڈوانس جمع کرائیں۔ایک نوٹیفکیشن میں، اس نے کہا کہ ادائیگی یا تو حج کمیٹی آف انڈیا کی ویب سائٹ پر آن لائن کی جا سکتی ہے، یا ایس بی آئی یا یو بی آئی کے اپنے کھاتوں میں آف لائن کی جا سکتی ہے۔کشمیر کے عازمین سے بھی کہا گیا ہے کہ وہ اصل پاسپورٹ کے ساتھ پے ان سلپ کی ہارڈ کاپیاں 10 اپریل تک یا اس سے پہلے حج ہاؤس، بمنہ سری نگر میں جمع کرائیں۔جموں کے عازمین یہ دستاویزات 8 اپریل تک یا اس سے پہلے اپنے متعلقہ ڈپٹی کمشنر کے دفاتر میں جمع کرا سکتے ہیں۔نوٹیفکیشن کے مطابق”اس کے علاوہ، تمام منتخب عازمین حج کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ حج کمیٹی آف انڈیا کی ویب سائٹ پر دستیاب پروفارما کے مطابق میڈیکل اسکریننگ اور فٹنس سرٹیفکیٹ حاصل کریں اور اسے پاسپورٹ کے ساتھ جمع کرائیں،” ۔

 

Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
زندہ شیل تباہ کرنے کے لئے سیکورٹی فورسز کی کارروائی | عام لوگوں کی حفاظت کیلئے متعدد زندہ شیل ناکارہ بنا دیا گیا
پیر پنچال
مینڈھر میں خوف کا سایہ برقرار، شام پانچ بجے ہی دکانیں بند ہو گئیں خوفزدہ عوام کا بازار کا رْخ کرنے سے گریز، گولہ باری کی یادیں ذہنوں پر نقش
پیر پنچال
پونچھ قصبہ میں آہستہ آہستہ رونقیںبحال ہونا شروع | محفوظ مقامات پر گئے لوگ گھروں کی طرف واپس آنے لگے
پیر پنچال
حد متارکہ پر پاک بھارت فائرنگ | فوج نے پونچھ میں متاثرہ خاندانوں کو امداد فراہم کی
پیر پنچال

Related

صفحہ اول

جنگ کا دور نہ دہشت گردی کا ملی ٹینسی اور مذاکرات، دہشت اور تجارت ،خون اور پانی ایکساتھ نہیں چل سکتے:وزیر اعظم

May 12, 2025
صفحہ اول

سانبہ اور پنجاب کے کئی شہر ڈرون نظر آئے، بلیک آئوٹ

May 12, 2025
صفحہ اول

ہندو پاک میں ایٹمی جنگ روک دی دونوں ملکوںکو متنبہ کیا لڑائی نہ روکی تو امریکہ تجارت روک دے گا:ٹرمپ

May 12, 2025
تازہ ترینصفحہ اول

آپریشن سندور کامیاب رہا | ہمارا ہدف ملی ٹینٹ تھے، پاکستانی فوج نے اسے اپنی لڑائی بنایا

May 12, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?