سرینگر // حج بیت اللہ 2019 کیلئے ریاستی حج کمیٹی میں ابھی تک 20ہزار کے قریب درخواتین جمع کی گئی ہیںاور روزانہ 20سے 50درخواتین جمع کی جاتی ہیں جنہیں انٹر نیٹ پر اپلوڈ کیا جاتا ہے ۔ریاستی حج کمیٹی کا کہنا ہے کہ انہیں اُمید ہے کہ سال2019میں بھی ریاست کے 10ہزار سے زیادہ عازمین حج کا فریضہ انجام دیں گے اس دوران معلوم ہوا ہے کہ بیرونی ریاستوں میں حج کوٹے سے کم درخواتین جمع ہو رہی ہیں اور اس کا فائدہ بھی ریاست کو مل سکتا ہے۔ معلوم رہے کہ حج 2019کیلئے درخواست فارم جمع کرنے کا عمل 18اکتوبر2018 بروز جمعرات سے باضابطہ طور پر شروع ہو چکا ہے جو اگلے ایک ہفتے تک جاری رہے گا ۔ریاستی حج کمیٹی کے چیف ایگزیکٹو افسر قمر سجاد نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ ریاست کو آبادی کے تناسب کے لہٰذ سے اپنا کوٹا 6ہزار 5سو ملتا ہے اس کے علاوہ مرکز سے انہیں 2ہزار کے قریب سپیشل کوٹا ملتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ پچھلے سال ریاست کے 10ہزار لوگ حج کا فریضہ انجام دینے مکہ مدینہ گئے تھے اور انہیں اُمید ہے کہ اس سال بھی یہ تعداد 10ہزار سے زیادہ ہو گی ۔انہوں نے کہا کہ اگر باہر کی ریاستوں میں کوٹے سے کم درخواتین عازمین نے داخل کرائیں تو پھر اُس کا کوٹا بھی ریاست کو ملتا ہے ۔انہوں نے تمام خواہشمند حج عازمین سے کہا ہے کہ وہ 20دسمبر تک جتنا جلد ہو سکتے درخواستوں کا عمل مکمل کریں۔