Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
برصغیر

حج 2018: ہندوستان سے ریکارڈ تعداد میں عازمین سفر حج پر جائیں گے

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: July 1, 2018 1:00 am
Kashmir Uzma News Desk
Share
5 Min Read
SHARE
نئی دہلی//مرکزی وزیر برائے اقلیتی امور جناب مختار عباس نقوی نے ہا کہ حج سبسڈی ختم کئے جانے کے باوجود اس بار سرکار ی کی طرف سے جانے والے ہند وستانی عازمین حج کو ہوائی سفر کے لئے 57 کروڑ روپے کم دینا پڑے گا۔نئی دہلی میں حج کوآرڈنیٹر، اسسٹنٹ حج آفیسر، حج اسسٹنٹ کے ٹریننگ کیمپ سے خطاب کرتے ہوئے مسٹر نقوی نے کہا کہ 2017 میں ایک لاکھ 24 ہزار 852 عازمین حج کے لئے 1030کروڑ روپے فضائی کمپنیوں کو ہوائی جہازمیں سیٹ کے طور پر دیے گئے تھے جبکہ 2018 میں حج کمیٹی آف انڈیا کے ذریعے جانے والے ایک لاکھ 28 ہزار 702 حاجیوں کے لئے 973؍ کروڑ روپے دیے جائیں گے جو گزشتہ سال کے مقابلے 57 کروڑ روپے کم ہے ۔مسٹر نقوی نے کہا کہ اس سال حج کیلئے 3 لاکھ 55 ہزار 604 درخواستیں موصول ہوئی ہیں جن میں ایک لاکھ 89 ہزار 217 مرد اور ایک لاکھ 66 ؍ہزار 387 ؍خواتین شامل ہیں۔ مسٹر نقوی نے کہا کہ ہندوستان سے پہلی بار 1308 مسلمان عورتیں ''بغیر محرم '' (مرد رشتہ دار) کے حج پر جا رہی ہیں۔مسٹر نقوی نے کہا کہ پہلی بار عازمین حج کو اپنے اصل امبارکیشن پوائنٹ کے علاوہ کسی ایک اور امبارکیشن پوائنٹ سے بھی جانے کی اجازت دی گئی ہے جس کے حوصلہ افزا نتائج سامنے آئے ہیں۔مسٹر نقوی نے کہا کہ حج سبسڈی ختم ہونے اور سعودی عرب میں مختلف نئے ٹیکس کے باوجود آزادی کے بعد پہلی بار سب سے زیادہ ہندوستانی عازمین 2018 ؍میں سفر حج کریں گے ۔ آزادی کے بعد پہلی بار، ایک لاکھ 75 ؍ہزار 25؍ ہندوستانی مسلمانوں کا 2018 میں حج پر جانا ایک ریکارڈ ہوگا۔ اس سال حج پر جانے والوں میں 47؍فیصد سے زائد خواتین کا شامل ہونا بھی ایک ریکارڈ ہے ۔مسٹر نقوی نے کہا کہ حج سبسڈی ختم ہونے اور سعودی عرب میں مختلف ٹیکسوں میں اضافے کے باوجود ہندوستان سے جانے والے عازمین پر کوئی ناجائز بوجھ نہیں پڑنے دیا جا رہا ہے ۔مسٹر نقوی نے کہا کہ ہندوستان سے پہلی بار بڑی تعداد میں خواتین حج کوآرڈنیٹر، حج اسسٹنٹ ، پیرا میڈکس، ڈاکٹراورخادم الحجاجسعودی عرب میں حج انتظامات میں تعاون کرنے جا رہے ہیں۔ مجموعی طور پر98؍ خواتین اسسٹنٹ حج افسران، حج اسسٹنٹ، حج کوآرڈنیٹر، خواتین ڈاکٹر، خواتین پیرا میڈکس بھی سعودی عرب جا رہی ہیں۔ اس ٹریننگ کیمپ میں اقلیتی وزارت، وزارت صحت، وزارت شہری ترقیات وغیرہ کے نمائندوں نے ان حج اسسٹنٹ / کوآرڈنیٹر کو حج، حاجیوں کی صحت، نقل و حمل ، رہائش، سیکورٹی وغیرہ سے متعلق مختلف معلومات دیں۔احمد آباد سے 6700، اورنگ آباد سے 350، بنگلور سے 5550، بھوپال سے 254، کوچین سے 11700، چنئی سے 4000، دہلی سے 19000، گیا سے 5140، گوا سے 450، گوہاٹی سے 2950، حیدرآباد سے 7600، جے پور سے 5500، کولکتہ سے 11610، لکھنؤ سے 14500، منگلور سے 430، ممبئی سے 14200، ناگپور سے 2800، رانچی سے 2100، سری نگر سے 8950، وارانسی سے 3250 لوگ اس سال حج پر جا رہے ہیں، جو اب تک کی ریکارڈ تعداد ہو جائے گی۔14 جولائی، 2018 کو دہلی، گیا، گو ہا ٹی ، لکھنؤ اور سرینگر سے حج کے لئے پروازیں شرو ع ہورہی ہیں ۔ 17 جولائی 2018 کو کولکاتا سے ، 20 جولائی کو وارانسی سے ، 21 جولائی کو منگلور سے ، 26 جولائی کو گوا سے ، 29 جولائی کو اورنگ آباد، چنئی، ممبئی، ناگپور سے ، 30 جولائی کو رانچی سے ، یکم اگست کو احمد آباد، بنگلور، کو چین ، حیدرآباد، جے پور اور 3؍ اگست سے بھوپال سے عازمین حج کی روانگی ہو گی۔یو این آئی۔ 
 
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

بارہمولہ میں اپنی پارٹی کا ورکرز کنونشن،جموں کشمیر کے لوگوں کے ساتھ بات چیت شروع کی جائے: غلام حسن میر
تازہ ترین
رام بن اور بانہال میں دو الگ الگ سڑک حادثات، ایک ازجان ، پانچ زخمی
تازہ ترین
کولگام میں آدھی رات کو بھیڑ بکریوں کی بڑی چوری، 136 بھیڑیں غائب
تازہ ترین
اردو کسی مذہب کی علامت نہیں بلکہ جموں و کشمیر کے تشخص کی دھڑکتی نبض ہے: وحید پرہ
تازہ ترین

Related

برصغیر

تروپتی میں 2ٹرینوں میں آگ | کوئی جانی نقصان نہیں

July 14, 2025
برصغیر

جمعیۃ علماء مہاراشٹر کادوسراتربیتی اجلاس | وقف قانون پراظہار ناراضگی

July 14, 2025
برصغیر

شیوسینا کوانتخابی نشان الاٹ کرنے کاتنازعہ،عدالت عظمیٰ اگست میں غورکرے گی

July 14, 2025
برصغیر

نرس کو بچانے کی تمام کوششیں ناکام | مرکزی حکومت کی سپریم کورٹ میں رپورٹ پیش

July 14, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?