سرینگر//ایگزیکٹیو آفیسر سٹیٹ حج کمیٹی حج2017کے لئے عبوری طور منتخب کئے گئے عازمین کو اطلاع دیتے ہیں کہ اس سال حج کے لئے 81000روپے کی پہلی قسط جمع کرانے کی تاریخ13اپریل2017ء تک بڑھادی گئی ہے۔دریں اثنا منتخب عازمین سے کہا گیا ہے کہ وہ رقم کی پہلی قسط صرف سٹیٹ بنک آف انڈیا کے اکائونٹ نمبر32175020010یا یونین بنک انڈیا کے اکائونٹ نمبر318702010406009میں ہی جمع کرائیں۔مشاہدے میں آیا ہے کہ کچھ عازمین حج غلط ڈھنگ سے پہلی قسط ان مقررہ کردہ بنک کھاتوں کے بجائے براہ راست سٹیٹ حج کمیٹی کے اکائونٹ نمبر میںجمع کراتے ہیں۔