Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
برصغیر

حج کوٹا میں اچانک کٹوتی | ہزاروں عازمین پریشان | وزیر اعظم سے مداخلت کی اپیل

Towseef
Last updated: April 16, 2025 11:21 pm
Towseef
Share
4 Min Read
TOPSHOTS Muslim pilgrims perform the final walk (Tawaf al-Wadaa) around the Kaaba at the Grand Mosque in the Saudi holy city of Mecca on November 30, 2009. The annual Muslim hajj pilgrimage to Mecca wound up without the feared mass outbreak of swine flu, Saudi authorities said, reporting a total of five deaths and 73 proven cases. AFP PHOTO/MAHMUD HAMS (Photo credit should read MAHMUD HAMS/AFP/Getty Images)
SHARE

عظمیٰ نیوز سروس

نئی دہلی// ہندوستانی نجی حج آرگنائزرز اور ہزاروں عازمین حج اس وقت شدید بے چینی اور اضطراب کا شکار ہیں، کیونکہ سعودی عرب نے 2025 کے لیے فکسڈ پرائیویٹ حج کوٹا کو اچانک کم کر کے 52,507سے صرف 10,000 تک محدود کر دیا۔ اس غیر متوقع فیصلے سے پورے ملک کے ہزاروں عازمین حج کی امیدوں کو سخت دھچکا لگا ہے، جنہوں نے نہ صرف رجسٹریشن مکمل کر لیا تھا بلکہ مالی ادائیگیاں بھی کر چکے تھے۔ملک بھر کی مختلف حج آرگنائزنگ ایسوسی ایشنز اور سی ایچ جی اوز (جوائنٹ حج گروپ آرگنائزرز)نے وزیر اعظم نریندر مودی سے اس معاملے میں ذاتی مداخلت کی اپیل کی ہے تاکہ سعودی حکام سے رابطہ قائم کر کے مکمل کوٹہ کی بحالی ممکن بنائی جا سکے۔ آرگنائزرز کا کہنا ہے کہ یہ صرف ایک انتظامی یا تکنیکی مسئلہ نہیں بلکہ ہزاروں عازمین کے جذبات اور برسوں کی تیاریوں کا مسئلہ ہے۔واضح رہے کہ ہندوستان اور سعودی عرب کے درمیان باہمی معاہدے کے مطابق، 2025 کے لیے ہندوستان کو مجموعی طور پر 1,75,025 حج نشستیں الاٹ کی گئی تھیں، جن میں سے 70 فیصد (1,22,517) حج کمیٹی آف انڈیا (ایچ سی او آئی) کے لیے اور 30 فیصد (52,507) پرائیویٹ حج آرگنائزرز کے لیے مخصوص تھیں۔اس سال پہلی بار سعودی حکومت نے نسک پلیٹ فارم متعارف کرایا ہے جس کے تحت مختلف خدمات جیسے منی، عرفات، خیمہ، رہائش، ٹرانسپورٹ اور انشورنس کے لیے مرحلہ وار ادائیگیوں کا نظام نافذ کیا گیا۔ لیکن تکنیکی رکاوٹوں اور نسک والیٹ کی تاخیر سے ایکٹیویشن کی وجہ سے کئی آرگنائزرز مقررہ وقت پر ادائیگیاں نہیں کر سکے۔حج کمیٹی آف انڈیا نے کچھ سی ایچ جی اوز کی مدد کے لیے زون سلیکشن کی مد میں ادائیگی کی لیکن وزارت اقلیتی امور کے 6 مارچ 2025 کے سرکلر کے مطابق، نسک والیٹ میں بقیہ ادائیگیاں وقت پر نہ ہونے کی وجہ سے سعودی فریق کو مکمل تفصیلات بروقت فراہم نہیں کی جا سکیں۔آرگنائزرز کا کہنا ہے کہ 7 فروری 2025 کو کئی سی ایچ جی ایوز نے لاکھوں سعودی ریال حج کمیٹی آف انڈیا کے ذریعے جمع کرائے تھے۔
لیکن وہ ادائیگیاں کسی نامعلوم وجہ سے نسک والیٹ میں منتقل نہیں ہو سکیں، جس سے بلڈنگ اور ٹرانسپورٹ معاہدے مکمل نہ ہونے کی نوبت آئی۔اب سعودی حکومت نے محض 10,000 عازمین کو پرائیویٹ حج کوٹہ میں شامل کرنے کا اعلان کیا ہے، جس سے باقی 42,507 حاجیوں کا مستقبل غیر یقینی میں ہے۔ حالانکہ ان عازمین نے نہ صرف پیسے جمع کرا دیے تھے بلکہ ویزے، رہائش، اور دیگر انتظامات کے مراحل میں بھی آگے بڑھ چکے تھے۔آل انڈیا حج اینڈ عمرہ ٹور آرگنائزرز ایسوسی ایشن، تمل ناڈو، گجرات، کیرالہ، یوپی، جموں کشمیر، کرناٹک اور دیگر ریاستی حج ایسوسی ایشنز نے مشترکہ بیان میں کہا کہ اس بدانتظامی کی سزا عازمین حج کو نہ دی جائے۔انہوں نے وزیر اعظم سے اپیل کی کہ وہ خود اس معاملے میں مداخلت کریں، سعودی حکام سے رابطہ کریں اور دوطرفہ معاہدے کی روشنی میں مکمل 52,507 نجی کوٹہ کی بحالی کو یقینی بنائیں تاکہ نہ صرف ہزاروں عازمین کو انصاف ملے بلکہ ہندوستان کے حج نظام کی شفافیت اور ساکھ بھی برقرار رہے۔

Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
سوپور میں پولیس کے نام پر رقم اینٹھنے والا جعلساز گرفتار
تازہ ترین
جے کے اے ایس افسر عمر گلزار کو اسسٹنٹ کمشنر نزول سرینگر کا اضافی چارج سونپا گیا
تازہ ترین
جموں میں روزگار میلہ، 237 امیدواروں کو تقرری نامے تقسیم
تازہ ترین
منفی بیانیے دم توڑ چکے ہیں ، جموں و کشمیر میں اب خودمختاری کی نئی صبح کا آغاز: منوج سنہا
تازہ ترین

Related

برصغیر

کوسٹ گارڈ کی شاندار کارکردگی | انڈمان کے ساحل پر پھنسے دو امریکیوںکو بچایا

July 11, 2025
برصغیر

کیرالہ میں آن لائن فراڈ کے خلاف بڑی کارروائی | 286گرفتار، 61ہزار سے زائد بینک کھاتے منجمد

July 11, 2025
برصغیر

ملک بھر میں مانسون کا زور جاری | بارش سے کئی ریاستیں شدید متاثر | زرعی پیداوار اور معمولات زندگی متاثر

July 11, 2025
برصغیرتازہ ترین

مرکزی حکومت نے یونین ہوم سیکریٹری گووند موہن کی مدتِ کار اگست 2026 تک بڑھا دی

July 11, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?