حج کمیٹی کی مکمل تشکیل | سریم کورٹ میں سماعت اگلے ہفتے

یواین آئی

نئی دہلی// حج کمیٹی آف انڈیا کے سابق ممبر حافظ نوشاد احمد اعظمی کی سپریم کورٹ میں توہین عدالت کی عرضی پر 7 مارچ کو چیف جسٹس کی سربراہی والی بنچ نے مرکزی حکومت کی اقلیتی فلاح وبہبودکی وزارت کو حج کمیٹی کی تشکیل ایکٹ کے مطابق نہ ہونے پر کے معاملہ میں14اپریل تک حلف نامہ داخل کرنے کی سخت ہدایت دی تھی۔ مرکزی حکومت نے حلف نامہ اس سلسلے میں داخل کیا ہے کیوں کہ حلف نامہ 13 اپریل کو داخل کیا گیا تھا اورآج اس سلسلے میں عدالت عظمی کیسامنے معاملہ پیش ہوا۔ اعظمی کے وکلا نے ا س سلسلے میں عدالت عظمی سے اس حلف نامہ کا جواب داخل کرنے کیلئے کچھ وقت مانگا جس پر چیف جسٹس ڈی وائی چندر چوڑ جیبی پادری والا اور منوج مشرا کی بنچ نے ایک ہفتہ کا وقت دے دیاہے اور قوی امید ہے اگلے ہفتہ اس معاملہ کی سماعت ہوگی۔حکومت کے جواب کے متعلق اس معاملہ کی برسوں سے شدت سے پیروی کرنے والے اعظمی نے کہا کہ حکومت نے بہت سی اپنی مجبوریاں دکھائی ہیں جو پوری طرح ایک سازش ہے کیوں کہ حج کمیٹی انڈیا 2016میں وزارت خارجہ نے بنائی تھی 30جون 2019 کو جس کی مدت ختم ہوگئی مگر دو مرتبہ اسی کمیٹی کو توسیع دی گی اور 20 جو ن 2020کے بعد کوئی کمیٹی نہیں رہی جبکہ کمیٹی کی مدت ختم ہونے سے پہلے ایکٹ کے مطابق 4ماہ پہلے ہی کمیٹی بن جانی چاہیے تھی جب ہم نے ایک سال حکومت سے کوشش کرنے کے بعد بہت مجبور ہوکر عدالت عظمیٰ میں گئے پھر بھی حکومت نے طرح طرح کے ہتھکنڈے اپناکر آج تک ایکٹ کے مطابق کمیٹی نہیں بنائی، بہرکیف جب تک ایکٹ کے مطابق کمیٹی نہیں بنے گی ہم اپنے رفقا کے ساتھ شدت سے عدالت عظمیٰ میں پیروی کرتے رہیں گے اور ہمیں پوری طرح یقین ہے کہ عدالت عظمیٰ سے ہمیں انصاف ملے گا۔