Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
بین الاقوامی

حج پر آنے والے ویزے کی مدت ختم ہونے سے قبل وطن واپس چلے جائیں: سعودی عرب

Towseef
Last updated: July 23, 2024 10:32 pm
Towseef
Share
4 Min Read
TOPSHOTS Muslim pilgrims perform the final walk (Tawaf al-Wadaa) around the Kaaba at the Grand Mosque in the Saudi holy city of Mecca on November 30, 2009. The annual Muslim hajj pilgrimage to Mecca wound up without the feared mass outbreak of swine flu, Saudi authorities said, reporting a total of five deaths and 73 proven cases. AFP PHOTO/MAHMUD HAMS (Photo credit should read MAHMUD HAMS/AFP/Getty Images)
SHARE

عظمیٰ مانیٹرنگ ڈیسک

ریاض// سعودی عرب میں وزارت حج و عمرہ کی جانب سے خبردار کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ حج پر آنے والے ویزے کی مدت ختم ہونے سے قبل اپنے مقررہ وقت پر وطن واپس چلے جائیں۔سعودی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق وزارت حج و عمرہ نے اپنے ایکس (ٹوئٹر) اکاؤنٹ پر جاری بیان میں کہا ہے کہ حج ویزے پر آنے والے کے لیے ضروری ہے کہ وہ قوانین کی مکمل پاسداری کریں،ویزے کی مدت ختم ہونے کے بعد مملکت میں قیام کرنا غیرقانونی عمل شمار کیا جائے گا۔سعودی وزارت حج و عمرہ کی جانب سے مزید وضاحت کی گئی کہ حج ویزا مخصوص ایام کے لیے ہی جاری کیا جاتا ہے ۔ مدت ختم ہونے کے بعد ہر وہ شخص جو حج ویزے پر مملکت میں پایا جائے گا غیرقانونی شمار کیا جاتا ہے جو قید اور جرمانے کی سزا کا مستحق ہوگا۔یاد رہے حج یا عمرہ ویزے پر آنے والے افراد کے لیے ضروری ہے کہ وہ اپنے مقررہ وقت کے اندر مملکت سے روانہ ہو، ایسے افراد کو قیام کی سہولت فراہم کرنے والے بھی قانون شکنی کے زمرے میں آئیں گے ۔دوسری جانب سعودی عرب کے وزیر سیاحت احمد الخطیب نے دنیا بھر کے سیاحوں کو خوشخبری سنا دی ان کا کہنا ہے کہ بہت جلد ٹورسٹ ویزوں کی فراہمی کا سلسلہ شروع کردیا جائے گا۔اس حوالے سے وزیر سیاحت احمد الخطیب نے پریس کانفرنس میں اعلان کیا کہ ٹورسٹ ویزوں کا اجراء اگلے مہینے سے کردیا جائے گا۔انہوں نے بتایا کہ رواں برس کی پہلی ششماہی میں 60 ملین کے قریب سیاح مملکت آئے جنہوں نے 150 ارب ریال کے قریب خرچ کیا۔ان کاکہنا تھا کہ قومی معاشی پیداوار میں سیاحتی شعبہ کا 3 فیصد حصہ ہے جبکہ سال 2019 میں عالمی سطح پراس کا تناسب 10 فیصد تھا۔سعودی وزیر سیاحت نے کہا کہ شہزادہ محمد بن سلمان کی خصوصی ہدایات پر شعبہ سیاحت کے فروغ کے لیے خصوصی اقدامات کیے گئے ہیں، اس وقت ہمارے پاس تربیت یافتہ نوجوان موجود ہیں جو اس شعبے کی ترقی کیلئے تندہی سے مصروف عمل ہیں۔ادھر سعودی پبلک پراسیکیوشن نے تین غیر ملکیوں کو سخت سزائیں دینے کا مطالبہ کر دیا ہے اور ان کے جرم کو انتہائی سنگین قرار دیا ہے ۔العربیہ نیٹ کے مطابق سعودی پبلک پراسیکیوشن نے ان تین غیرملکیوں کے لیے سخت سزاؤں کا مطالبہ کر دیا ہے جنہوں نے 55 ٹن ایکسپائرڈ چکن کو ذخیرہ کیا اور پھر ان کی پیکنگ اور تاریخیں تبدیل کر کے انہیں فروخت کرنے کی کوشش کی۔اس حوالے سے سعودی پبلک پراسیکیوشن کا کہنا ہے کہ تفتیش کے بعد یہ بات سامنے آئی ہے کہ مرغیوں کا 55 ٹن سے زیادہ غیر معیاری گوشت جنہیں نامعلوم جگہ سے منگوایا گیا تھا اور اس کی میعاد بھی ختم ہو چکی تھی لیکن اس کے باوجود مذکورہ افراد نے ان کی پیکنگ اور تاریخیں تبدیل کرکے انہیں مارکیٹ میں فروخت کے لیے پیش کر دیا تھا۔پبلک پراسیکیوشن نے اسے انسانی صحت کو سنگین نقصان پہنچانے کی مجرمانہ کارروائی کرتے ہوئے مجرمان کے لیے سخت سزائیں دینے کا پر زور مطالبہ کیا ہے ۔

Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
کواڑ پاور پروجیکٹ میں غرقاب مزدور کی نعش بازیاب
خطہ چناب
ہمیں جموں و کشمیر کی روایات کو آگے بڑھاکر یاترا کو کامیاب بنانا چاہئے لیفٹیننٹ گورنر کا جموں میںبھگوتی نگر یاتری نواس کا دورہ ، انتظامات کا جائزہ لیا
جموں
آئی ٹی آئی جدت کاری کیلئے ‘ہب اینڈ سپوک ماڈل پر تبادلہ خیال
جموں
عارضی صفائی ملازمین کی کام چھوڑ ہڑتال تیسرے روز بھی جاری قصبہ میں ہرسو گندگی کے ڈھیر جمع، بیماریاں پھیلنے کا خطرہ لاحق
خطہ چناب

Related

بین الاقوامی

یورپ میں شدید گرمی کا الرٹ جاری | ترکیہ میں جنگل کی آگ کے باعث ہزاروں افراد نقل مکانی پر مجبور

July 1, 2025
بین الاقوامی

فون کال لیک ،تھائی وزیراعظم معطل

July 1, 2025
بین الاقوامی

اسرائیلی حملوں میںمزید 85 فلسطینی جاں بحق

July 1, 2025
بین الاقوامی

چین بھارت سرحدی تنازعہ پیچیدہ | وقت لگتا ہے، حد بندی پر بحث کیلئے تیار:بیجنگ

July 1, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?