عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر//حج کمیٹی آف انڈیا، ممبئی نے اپنے ایک سرکیولر کے ذریعے حج 2026کے منتخب عازمین کو ٹرینر کے طور پر منتخب کرنے کے لیے خواہشمند اہل امیدواروں سے آن لائن درخواستیں طلب کی ہیں۔ سرکیولرکے مطابق، تمام اہل اور دلچسپی رکھنے والے افراد کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ مذکورہ سرکیولرکی تفصیلات کو دیکھیں اور حج ٹرینر کے طور پر اپنی درخواستیں آن لائن جمع کرانے کی ہدایات پر عمل کریں۔ آن لائن درخواستوں کی آخری تاریخ 20 اکتوبر 2025 ہے۔