سرینگر// پولیس نے حج اور عمرہ سفری پیکیج کے نام پر سادہ لوح عوام کو دھوکہ دہی کا شکار بنانے کے الزام میں ایک غیر رجسٹرڑ کمپنی انڈو صحاب کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے دو افراد کو گرفتار کرلیا ہے ۔اس سلسلے میں جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ٹور ازم پولیس کو عوام کی طرف سے شکایات موصول ہورہی تھیں کہ کشمیر کے مقامی اخبارات میں ایک بیرونی کمپنی انڈو صحاب جو دلی میں واقع ہے نے بڑے پیمانے پر حج و عمرہ کیلئے پیکیج کی پیش کش سے متعلق اشتہارات شائع کئے ۔اس حوالے سے شکایات ملنے پر ایس ڈی پی او صدر کی نگرانی میں خصوصی تحقیقاتی ٹیم مقرر کی گئی جس نے تحقیقات کے ابتدائی مرحلے میں ہی دائود احمد اازاد ولد ہمایوں آزادساکن کرسو راج باغ اور محمد شبر کھوجہ ولد حسن علی کھوجہ ساکن ڈونگری ممبئی (مالک الہدی ٹریولز ممبئی )کو گرفتار کرلیا ۔دونوں کو حج عازمینسے دھوکہ دہی کے ذریعے پیسے بٹورنے کے الزامات کا سامنا ہے ۔اس سلسلے میں ایک کیس زیر ایف آئی آر 6/2017U/S 420.120B RPC2/28-32-36(2)tourist trade act RW section 2(g)TTactدرج کیا گیا ہے اور مزید تحقیقات جاری ہے ۔